Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

کینیڈا میں ہندوستانی طالبہ لقمہ اجل | دو گروہوں کے مابین فائرنگ

Towseef
Last updated: April 19, 2025 9:50 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

اوٹاوا// کینیڈا کے شہر ہیملٹن میں ایک ہندوستانی طالبہ کی ہلاکت کے بعد ہفتہ کو اس کے اہل خانہ نے بیان جاری کرتے ہوئے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بیٹی کی لاش کو جلد از جلد وطن واپس لایا جائے۔ مقتولہ طالبہ ہرسمرت رندھاوا دو سال قبل تعلیم کے لیے کینیڈا گئی تھیں اور وہاں کے مشہور موہاک کالج میں زیر تعلیم تھیں۔اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہرسمرت حادثے کے وقت بس کا انتظار کر رہی تھیں کہ اچانک دو گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے دوران فائرنگ شروع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ہرسمرت کا ان گروہوں سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن بدقسمتی سے وہ فائرنگ کی زد میں آ گئیں اور گولی لگنے سے موقع پر ہی شدید زخمی ہو گئیں۔ بعد میں انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ٹورنٹو میں ہندوستانی قونصلیٹ نے بھی ہرسمرت کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قونصلیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، ہمیں ہیملٹن میں ہندوستانی طالبہ ہرسمرت رندھاوا کی موت پر گہرا دکھ ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق وہ ایک معصوم لڑکی تھیں جو فائرنگ کے دوران غلطی سے گولی کا نشانہ بن گئیں۔ قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ ہم خاندان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ اس دکھ بھری گھڑی میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک مصروف سڑک پر پیش آیا۔ جائے وقوعہ پر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد پتہ چلا ہے کہ ایک نامعلوم شخص کالے رنگ کی مرسڈیز گاڑی سے باہر نکل کر لوگوں پر اندھا دھند گولیاں چلا رہا تھا۔ پولیس نے اب تک ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔موہاک کالج نے بھی واقعے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرسمرت کی موت ہم سب کے لیے بڑا صدمہ ہے۔ ہم اس دردناک وقت میں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ہرسمرت کے اہل خانہ نے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کی لاش کو جلد از جلد واپس لانے کے لیے تمام ضروری کارروائیاں کی جائیں تاکہ وہ اپنی بیٹی کی آخری رسومات انجام دے سکیں۔ یہ واقعہ نہ صرف کینیڈا میں مقیم ہندوستانی کمیونٹی کو ہلا دینے والا ہے بلکہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی سکیورٹی پر بھی کئی سوال کھڑے کرتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پونچھ: مغل روڈ پر پتھر گرآنے کے دوران دولہا سمیت تین افراد زخمی
پیر پنچال
ہم نے پاکستان میں 9 دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کوئی نشانہ ضائع نہیں گیا:اجیت ڈوول
برصغیر
خواتین کی خود مختاری کے تئیں مادر مہربان کا رول قابل سراہنا ہے:سکینہ یتو
تازہ ترین
کشمیر میں اگلے دو روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دسواں قافلہ روانہ

July 11, 2025
برصغیر

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی پر عبوری روک نہیں آدھار کارڈ کو شناختی دستاویز کے بطور منظور کرنے کی ہدایت

July 10, 2025
برصغیر

سیلاب متاثرہ 6ریاستوں کیلئے1,066.80کروڑروپے کی امدادمنظور مودی حکومت ہرحال میں ریاستوں کے ساتھ کھڑی:امت شاہ

July 10, 2025
برصغیر

شدید بارشوں کے باوجود پانی کا جماؤ کم ہوا: ریکھا

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?