پیرس//کینیا کے رنر پال لونیاگاتا نے 42.195 کلو میٹر کا سفر دو گھنٹے چھ منٹ اور 10 سیکنڈ میں مکمل کر پیرس میراتھن کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔لونیاگاتا اگرچہ اپنے ہم وطن اسٹیفن چیبوگت سے شروعات میں پیچھے تھے جنہوں نے فیلڈ پر اپنی ذاتی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔لیکن پھر اسٹیفن 5.7 کلومیٹر پر پچھڑ گئے اور لونیاگاتا نے میراتھن اپنے نام کر لی۔24 سالہ لونیاگاتا نے اس سے پہلے لسبن اور شنگھائی میں میراتھن جیتی تھیں۔انہوں نے پیرس میں تقریبا ایک منٹ سے اپنا ذاتی بہترین وقت بھی نکالا۔ یواین ا ٓئی