Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

کینسر معاملات میں بتدریج اضافہ تشویشناک

Mir Ajaz
Last updated: January 20, 2023 1:18 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

کشمیرعظمیٰ اور گریٹرکشمیر میںشائع حالیہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ جموںوکشمیر میں کینسر کے معاملات میںبتدریج اضافہ ہورہا ہے جو بہت ہی تشویشناک ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2019 سے 2022 تک کے چار برسوں میں ایسے 51ہزارکیس رپورٹ ہوئے ہیں اور صرف گزشتہ برس2022میںسٹیٹ کینسر انسٹی چیوٹ کشمیر میں4817نئے کینسر مریضوںکا اندراج ہوا ہے۔وادی میں جس طرح کینسر کے معاملات میںجس طرح اضافہ ہورہا ہے ،اُس نے یقینی طور پر ذی حس طبقہ کی نیندیں اچٹ دی ہیں اور اس کے تدارک کی سبیلیںنکالنے کیلئے لوگ سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ظاہر ہے کہ کسی بھی بیماری کا اُس وقت تک علاج ممکن نہیں ہے جب تک نہ اس کی وجوہات کا پتہ لگ جائے ۔جہاں تک کشمیر کاتعلق ہے تو یہاںکینسر کے معاملات میں اس قدر اضافہ کی وجوہات عیاں ہیں ۔ ترقی اور مالی خوشحالی کی وجہ سے کشمیر میں نوجوان نسل سگریٹ نوشی، منشیات اورڈبہ بند خوراک کی عادی ہورہی ہے جسکی وجہ سے کینسر بیماری نے نوجوان نسل کو اپنا نشانہ بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔2022کے ا عدادوشمار کے مطابق سرینگر شہر میں کینسر بیماری نے سب سے زیاد لوگوں کو اپنا نشانہ بنالیا ہے اور گزشتہ 5سال کی طرح ہی سال رفتہ میں بھی سرینگر شہر کے لوگ کینسر بیماری میں سرفہرست ہیں جسکی بڑی وجہ رہن سہن میں تبدیلی اور بڑھتی ہوئی سگریٹ نوشی کو قرار دیا جارہا ہے۔جموں و کشمیر میں سگریٹ نوشی، نشیلی ادویات کا بڑھتا استعمال، ملاوٹی کھانا اورلوگوں کی اقتصادیات میں بہتری کی وجہ سے کینسر بیماری کافی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ پہلے ہم لوگ جینے کیلئے کھاتے تھے مگر اب ہم کھانے کیلئے جی رہے ہیں۔ڈبہ بند یا تَلے ہوئے خوراک کی وجہ سے لوگ کینسر بیماری کا شکار ہورہے ہیں کیونکہ بند لفافوں میں آنے والی خوراک کو بچانے کیلئے کیمیائی ادویات کا استعمال کرتے ہیںجو موجودہ دور میں وادی میں کینسر کے پھیلائو کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔اس مرض، اس کی وجوہات، بروقت پتہ لگانے اور علاج اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوام میں بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔کینسر دنیا بھر میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ یہاں بھی اس سے زیادہ سنجیدگی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق بروقت سکریننگ اور نگرانی سے کینسر کے کیسوں کی نشاندہی میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔تشخیصی ٹیسٹوں کی آسان دستیابی اور کینسر سے متعلق آگاہی نے کینسر کے مریضوں کے لئے صحیح طریقے سے تشخیص کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔ ماضی میں بعض اوقات صحیح تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے کینسر کے مریض مر جاتے تھے اور موت کی وجہ معلوم نہیں رہتی تھی۔بہت سے کینسر کا علاج کیا جا سکتا ہے اگر جلد پتہ چل جائے اور مؤثر طریقے سے علاج بھی ممکن ہے۔ یوں تو مریضوں میں کینسر کی ابتدائی مرحلے میں پتہ لگانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن بعض مریضوں میں اس کا پتہ دیر سے ہوتا ہے۔ صحت کو اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے لیکن یہ مختلف وجوہات کی بنا پر کچھ لوگوں کیلئے ایسا نہیں ہے۔تناؤ بھری زندگی اور آس پاس کے مسابقتی ماحول کے درمیان بقا کے لئے روزانہ کی جدوجہد میں مصروف ہونے کی وجہ سے انھیں صحت کے مسائل کے تئیں سنجیدہ ہونے کیلئے بہت کم وقت ملتا ہے۔عام طور پر جب زندگی کے دیگر تمام مسائل حل ہو جاتے ہیں تو پھر صحت سے متعلق مسائل کی باری آتی ہے۔ اس وقت تک زیادہ تر دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ اس رجحان کو ختم ہونا چاہئے۔ صحت انتہائی اہم ہے۔ صحت پر سب کو توجہ دینی چاہئے ۔ جب آپ میں ایسی علامات ہیں جو صحت کے کسی سنگین مسئلہ کی جانب اشارہ کرتی ہوں تو آپ کوفوری طور اپنا علاج کرانا چاہئے ۔ کینسر کی ابتدائی علامات کو طویل عرصے تک نظر انداز کرنا بعد میں مزید سنگین مسائل کا باعث بنتا ہے۔ہمیںآرام طلب طرز زندگی اور کھانے کی عادات جو کینسر کا خطرہ بڑھاتی ہیں،کو ترک کرنا ہوگا۔ حکومت کو بھی عمل کرنا چا ہئے اور کھانے کی اشیاء میں ملاوٹ کا خاتمہ یقینی بنانا چاہئے جو کینسر کا باعث بنتے ہیں۔کینسر کی جلد تشخیص اور علاج کیلئے ہسپتالوں میں انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط کیا جانا چاہئے۔ کینسر سے متاثرہ مریضوں کو خاندانی اور معاشرتی سطح پر مالی، جذباتی اور نفسیاتی سمیت ہر قسم کی مدد ملنی چاہئے تاکہ وہ بیماری سے لڑ سکیں اور فاتح بن سکیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح
جموں
نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ
جموں
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا کا ایل او سی کی اگلی چوکیوں کا دورہ فوجی جوانوں سے ملاقات، آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت کو قائم رکھنے کی ہدایت
پیر پنچال
۔4گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل، 51گاڑیاں بلیک لسٹ،9ڈرائیونگ لائسنس معطل| ڈیڑھ ماہ میں230گاڑیوں کے چالان، 31گاڑیاں ضبط، 9.65لاکھ روپےجرمانہ وصول
خطہ چناب

Related

اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?