واشنگٹن //امریکہ نے شام میں باغیوں کے زیرِ اثر علاقوں میں کیمیائی حملے کے جواب میں شامی حکومت کے فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں بحری بیڑے سے 60 ٹام ہاک کروز میزائلوں سے شام کے ایک فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔مقامی حکام اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فوجی اذہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جبکہ کم از کم چار شامی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہی اس شامی فضائی بیس پر حملے کا حکم دیا تھا جہاں سے منگل کو شامی فضائیہ نے حملے کیے تھے۔