کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر منشی گورنر سے ملاقی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
  سرینگر//کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر اے ایچ منشی نے کل راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملے ۔پروفیسر منشی ، جو کیمبرج یونیورسٹی میں شعبہ نباتا ت کے پروفیسر رہے ہیں نے گورنر کو تحقیقی پروجیکٹوں کے بارے میں مطلع کیا، جن پر اُن کی نگرانی میں کام ہو رہا ہے ۔انہوں نے گورنر کو جاب اورنٹیڈ کورسز کو متعارف کرانے کی بروقت روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی تفصیلات بھی پیش کیں ۔ پروفیسر منشی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے گورنر نے پروفیسر منشی کو کشمیر میں نیشنل ہربل پارک ،نیشنل ریسورسز ریسرچ انسٹی چیوٹ کو قائم کرانے پر زور دیا، جن کی تفصیلات پروفیسر منشی نے گورنر کو پہلے دی تھیں۔گورنر نے کہا کہ وہ ان پروجیکٹوں کے بارے میں وائس چانسلر کے ساتھ بات کریں گے تاکہ اس کام میں سرعت لائی جاسکے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *