ایجنسیز
کیلی فورنیا//امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں آگ لگنے کے باعث 26 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرگئے ۔ گزشتہ روز اورویل شہر میں لگنے والے آگ نے ساڑھے 3 ہزار ایکڑ علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔حکام کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیے 1500 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ، آگ سے کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی البتہ آگ بجھانے کے دوران 4 فائر فائٹرز معمولی زخمی ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2018 میں آگ سے متاثر ہونے والے علاقے پیراڈائز کے ایک بار پھر آگ کی زد میں آنے کا خدشہ ہے ۔دوسری جانب مشرقی کیریبیئن کے متعدد جزائر میں تباہی پھیلانے کے بعد سمندری طوفان ‘بیرل’ نے کیریبیئن ملک جمیکا کو گھیر لیا ہے ۔