شوپیان //کیلر شوپیان میں فوجی اہلکار ہائر سکنڈری سکول میں گھس گئے اور وہاں نہ صرف اساتذہ کو ہراساں یا گیا بلکہ طلباء کا بھی زدوکوب کیا ۔ اسکے بعد اساتذہ اور طلباء مین مارکیٹ تک جلوس کی صورت میں آئے اور مظاہرے کئے۔سنیچر دن کے قریب گیارہ بجے فورسز اہلکارگورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول میں داخل ہوئے اور وہاںزیر تعلیم طالب علموں کے ساتھ مارپیٹ کی اور شناختی کارڈ چھین لئے، اسکے ساتھ ساتھ اساتذہ کے شناختی کارڈ بھی چھین لئے گئے۔واضح رہے کہ سرکاری سکولوں میں آجکل سرکاری طور پر کوچنگ کلاسز چل رہے ہیں۔سلمان احمد نامی طالب علم نے بتایا ’’ ہم اپنے کلاس روم میںتھے کہ اچانک فوجی اہلکار ہما رے کلاسوں میں زبردستی گھس گئے اور شناختی کارڈ چھین لئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے طلباء کی مارپیٹ بھی کی۔سجاد احمد جو کہ اسکول ٹیچر ہے، نے کہا’’میںہمیشہ کی طرح اپنے کلاس روم میں طالب علموں کے ساتھ تھا ، اسی دوران فورسز اہلکار زبردستی گھس گئے اور چلاتے ہوئے آئے کہ ہم پر پتھر کس نے مارے اوردولڑکوں کی مارپیٹ کی اور 13طالب علموں اوردیگر 3اساتذہ کے شناختی کارڈ چھین لئے‘‘۔واقعہ کے بعد طلاب اور اساتذہ نے احتجاج کیا اور وہ مین مارکیٹ تک نعرے بازی کرتے ہوئے آئے۔اسی دوران مقامی پولیس یہاں پہنچ گئی اور مظاہرے کررہے طلباء اور اساتذہ سے بات کی جس کے بعد مقامی ایس ایچ او نے فوجی یونٹ سے طلباء کے شناختی کارڈ واپس لئے تاہم اساتذہ کے شناختی کارڈ فوگی اہلکاروں نے واپس نہیں کئے۔