عاصف بٹ
آسام ر ائفل کی ساتویں بٹالین کی جانب سے ضلع کشتواڑ کے پہاڑی علاقے کیشوان میں برفباری کے دوران ایک روزہ ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا اس میڈیکل کیمپ میں مقامی رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تاکہ فوج کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی خدمات سے استفادہ کیا جا سکے۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے نے شرکاء کو مفت صحت سے متعلق مشورے دیئے اور انھیں ادویات اور دیگر طبی سہولیات فراہم کیں۔ مقامی باشندوں نے اس اقدام کے لیے آسام رائفلز کا شکریہ ادا کیاجو اسے خطے میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم سمجھتے ہوئے. فوج کی جانب سے اس پروگرام کا مقصد مقامی کمیونٹی اور فوج کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔