عاصف بٹ
کشتواڑ//جمعرات کی بعد دوپہر کشتواڑ ضلع کے دورافتادہ علاقہ کیشوان کے بلانہ علاقے میں آگ کی ہولناک واردات میں رہایشی مکان جلکر خاکستر ہوا جسمیں موجود لاکھوں روپے کی املاک چند منٹوں میں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئیں ۔ تفصیلات کے مطابق بعد دوپہر یہ واقعہ بالنہ میں سجاد حسین میر کے رہایشی مکان میں پیش آئی آگ کی خبر پھیلتےہی مقامی لوگوں و پولیس نے بچائو کاروائی عمل میں لائی لیکن آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے منٹوں میں ہی دو منزلہ عمارت کو جلا ڈالا۔ فوی طور آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا ۔علاقے میں فایر سروس نہ ہونے کے سبب آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔مقامی لوگوں نے علاقے میں فایر سروس نہ ہونے کو لیکر سخت ناراضگی ظاہر کی۔انھوں نے بتایا کہ باربار مطالبہ کرنے کے باوجود علاقے میں فایر سروس سٹیشن قایم نہیں کیا جارہاہے جسکے سبب آگ کی واردات پر قابو پانا ناممکن ہوجاتاہے ۔انھوں نے علاقے میں فوری طور فایر سروس کے قیام کا مطالبہ کیا تاکہ اگ کی ورداتوں پر بروقت قابو پایاجاسکے۔اس دوران کانگریس کے سینئرلیڈر جی ایم سروڑی نےاس آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔سروڑی نے ضلع انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ متاثرہ خاندان کو فوری امداد فراہم کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ہر ممکن مدد بشمول عارضی پناہ گاہ، راشن اور دیگر ضروری سامان کو بلا تاخیر بڑھایا جائے۔ کیشوان میں فائر بریگیڈ اسٹیشن کے قیام کے اپنے دیرینہ مطالبہ کو دہراتے ہوئے سروڑی نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں اس طرح کے تباہ کن نقصانات کو روکنے کے لیے بروقت رسپانس میکانزم بہت ضروری ہے۔
کیشوان میں آگ کی ہولناک واررات، رہائشی مکان خاکستر | سروڑی کا اظہار افسوس ،علاقہ میںفائر سروس سٹیشن کے قیام کا مطالبہ