Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

کیری سیکٹر میں مشتبہ نقل و حرکت ،فوج کا بڑا تلاشی آپریشن شروع لائن آف کنٹرول پر تین سے چار مشتبہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع

Towseef
Last updated: June 25, 2025 12:24 am
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

سمت بھارگو
راجوری//فوج نے راجوری کے کیری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مشتبہ ملی ٹینٹوںں کی نقل و حرکت کے بعد وسیع پیمانے پر اینٹی ٹیرر آپریشن اور کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، فوجی دستوں نے تین سے چار مشتبہ ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت کو ایل او سی پر کیری کے مقام پر محسوس کیا اور ان کا سراغ لگانے کی کوشش کی۔ اس دوران علاقے میں بھاری فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جو فوج کی جانب سے ایریا ڈومینیشن فائرنگ کا حصہ بتائی جا رہی ہیں۔مشتبہ نقل و حرکت کے فوراً بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور اضافی فورس کو بھی موقع پر روانہ کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اینٹی ٹیرر آپریشن تاحال جاری ہے اور آخری اطلاعات تک فوجی اہلکار علاقے میں مکمل نگرانی اور تلاشی کاروائی انجام دے رہے ہیں۔

پونچھ کے متعدد علاقوں میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن

یواین آئی

جموں//جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں منگل کی صبح سکیورٹی فورسز نے مشتبہ نقل و حرکت کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی مقامی پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی)، سی آر پی ایف اور راشٹریہ رائفلز کی مشترکہ ٹیموں کی جانب سے صبح 6 بجے کے قریب شروع کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ آپریشن سرنکوٹ اور مینڈھر سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں جاری ہے ، جن میں ساری، اُستان، پٹھانخور، لوہار محلہ، چندی مار، پھاگل، ہری ٹاپ اور کاگوالی، جبکہ سرنکوٹ کے لیمبہ، اُچھاد اور کلر،گرسائی مینڈھرکے علاقے شامل ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی مہم شروع کی ہے ، جبکہ مقامی لوگوں کی نقل و حرکت پر بھی عارضی طور پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ آپریشن میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے ۔ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق،‘مصدقہ اطلاعات ملی تھیں کہ کچھ مشتبہ افراد ان علاقوں میں سرگرم ہو سکتے ہیں، جس کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر تلاشی مہم کا آغاز کیا گیا۔’انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے وسیع العریض جنگلی اور رہائشی علاقوں کو سیل کرکے فرارہونے کے ممکنہ راستوں پر سخت پہرے بٹھا دئے ہیں۔تاہم، آخری اطلاعات موصول ہونے تک کسی گرفتاری یا تصادم کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔ یو این آئی،

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

برصغیرپیر پنچالتازہ ترینکشمیر

جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل

July 8, 2025
پیر پنچالتازہ ترین

چیف ایجوکیشن دفترپونچھ میں آتشزدگی، دفتر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

July 8, 2025
پیر پنچال

راجوری میں شدید بارش سے معمولاتِ زندگی مفلوج، کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال شہری پریشان، دکانیں زیر آب، زمین کھسکنے سے کئی ایکڑ اراضی تباہ، رہائشی مکان شدید متاثر

July 7, 2025
پیر پنچال

چھترال پل ایک بار پھر سیلاب کی نذر،روزانہ سینکڑوں افراد متاثر درجنوں دیہات اور ہزاروں افراد کاتحصیل و ضلع ہیڈکوارٹر سے کٹ جانے کا خدشہ

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?