Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

! کیریئر کے انتخاب میں طلبہ کی رہنمائی کی ضرورت فکر و ادراک

Towseef
Last updated: September 30, 2024 11:14 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

سعدیہ ثنا،پونچھ

تعلیم کے میدان میں سب سے اہم فیصلہ جو طلبہ کو لینا ہوتا ہے، وہ ان کے کیریئر کا انتخاب ہے۔ یہ ایک ایسا مرحلہ ہوتا ہے جو ان کی زندگی کی سمت کا تعین کرتا ہے۔ لیکن اکثر طلبہ اس موقع پر مناسب رہنمائی کی عدم موجودگی میں پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں۔کیریئر کا انتخاب ایک سنجیدہ عمل ہے جس میں طلبہ کو اپنے شوق، صلاحیتوں اور بازار میں موجود مواقع کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔ اکثر والدین اور معاشرہ بچوں پر روایتی کیریئرز، جیسے ڈاکٹر یا انجینئربننے کا دباؤ ڈالتے ہیں، جبکہ طلبہ کی دلچسپی ان میدانوں میں نہیں ہوتی۔ اس کے نتیجے میں وہ مستقبل میں عدم اطمینان اور ناکامی کا شکار ہو سکتے ہیں۔والدین کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہر فرد میں منفرد صلاحیتیں اور دلچسپیاں ہوتی ہیں۔ اسی لیے انہیں اپنے بچوں کو اپنی شخصیت اور شوق کے مطابق کیریئر کا انتخاب کرنے دینا چاہیے ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ان کو صحیح وقت پر رہنمائی اور مشورہ دیا جائے تاکہ وہ اپنے اندر موجود صلاحیتوں کو پہچان سکیں۔ اس بات سے کسی کو انکار نہیں کہ تعلیم ہی انسانی طرزِ زندگی کو بدل سکتی ہے۔مگر جب بات طالب علموں کی آتی ہے تو ان کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ ان کے کیریئر کا ہوتا ہے۔ اس وقت نوجوان نسل کو یہ نہیں معلوم ہوتا کہ ان میں کیا کیا صلاحیتیں ہیں اور انہیں نکھارنے کے لیے کن کن حکمت عملیوں کی ضرورت ہے؟ تاہم طلباء کو اس سلسلے میں بچپن سے بتانا ضروری ہے کہ وہ اپنی پسند اور شوق کے مطابق شعبے کا انتخاب کریں۔ والدین اور اساتذہ کوبھی طالب علموں کی دلچسپی اور صلاحیتوں کے مطابق رہنمائی کرنی چاہئے۔ اس کے علاوہ کالجوں اور اسکولوں میں ایسے ماہر استاد ہونے چاہیے جو طالب علموں کو اس کے کیرئیر کے تئیں بیدار کر سکیں، تاکہ ان کی صلاحیتیں کہیں ضائع نہ ہوں اور یہ بچے مستقبل قریب میں ایک کامیاب شہری کے طور پر اپنا مستقبل سنوار سکیں۔ وہیں ان دنوں سی یو ای ٹی(کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ) 2024 کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی تاریخیں بھی نکل چکی ہیں اسی حوالے سے پروفیسر گوہر جو کہ رام نگر کالج ادھمپور میں کام کر رہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ گاؤں کے دور دراز علاقوں کے بچوں کو اس کی جانکاری نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ان کا ایک سال برباد ہونے کا اندیشہ ہو تا ہے۔ اس لیے جس اسکول سے طالب علم بارہویں جماعت پاس کریں وہاں کے اساتذہ اکرام کی ذمہ داری ہونی چاہئے کہ وہ بچوں کے مستقبل رہنمائی کرتے ہوئے بر وقت جانکاری فراہم کرائیں۔وہ مزید کہتے ہیں اگرا سکول میں بچوں کو کیریئر کونسلنگ کی جانکاری دی جائے گی اور ان کے لیے ایسے سینٹر کا انتخاب کیا جائے تو ان کا مستقبل کافی حد تک سنور سکتا ہے۔وہیں اسی سلسلہ میں پروفیسر نزاکت صاحب نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ اگر ہمارے اسکولوں اور کالجوں میں کیریئر کونسلنگ جیسی سہولیت میسر کرائی جائیں تو طالب علموں کو دور دراز جا کر جانکاری حاصل کرنے سے بہتر ہے کہ ان کو اپنے اسکول اپنے کالجوں کے اساتذہ سے فائدہ اٹھانے اور فیض یاب ہونے کا موقع ملے گا تاکہ ان کی صلاحیتوں کے حساب سے انہیں نکھارا جا سکے۔کیونکہ اپنے طالب علم کو ایک استاد سے زیادہ بہتر کوئی نہیں جان سکتا۔خیال رہے کہ بارہویں جماعت کے بعد بچوں کو مختلف راستوں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے، کیونکہ کچھ ایسے شعبے ہوتے ہیں جن کا انتخاب بارہویں جماعت کے بعد ہی کیا جاتا ہے اور اگر صحیح وقت پر ان شعبوں کو چن لیا جائے تو طلباء کا مستقبل کافی حد تک بہتر ہو سکتا ہے۔

یہاں یہ بات بھی سمجھنا ضروری ہے کہ تعلیم کے معاملے میں لڑکیوں کے اپنے مسائل تو ہیں ہی، مگر صحیح کونسلنگ نہ ملنے کی وجہ سے لڑکے بھی اپنی پڑھائی کو مکمل نہیں کر پاتے۔اس لئے ہر ایک اسکول،کالج انتظامیہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے اداروں میں با ضابطہ کیر یئر کونسلنگ سیل قائم کریںتاکہ زندگی کے اہم اسٹیج پر طلباء کے مسائل اور پریشانیوں کو سمجھا جائے اور ان کو مختلف اسکیموں، داخلہ امتحانوں کے بارے میں بر وقت رہنمائی فراہم کی جاسکے۔اس لئے کہ تعلیم آج کے دور کی ایک بہت ہی اہم ضرورت بن چکی ہے،جس کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن اس لازوال دولت کو حاصل کرنے کیلئے جہاں والدین کی مدد درکار ہے، وہیں اساتذہ کا تعاون بھی لازمی ہے اور یہ سب تب ہی ممکن ہوگا جب اسکول، کالج اور یونیورسٹی میں اساتذہ اپنے طلبہ کے مستقبل کی فکر کرتے ہوئے کیر یئر کونسلنگ میں ان کی مدد کریں۔ تو یقینا ًطلباء و طالبات کو اپنے کیریئر کا انتخاب کرنے میں کافی آسانی ہوگی۔ تعلیمی اداروں کا کردار یہاں بہت اہم ہے۔ انہیں طلبہ کو مختلف شعبوں کی معلومات فراہم کرنے، کیریئر کونسلنگ کی سہولت دینے اور ماہرین کے ساتھ مشاورت کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ والدین کو بھی اپنے بچوں کی دلچسپیوں کو سمجھنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔بہترین کیریئر کا انتخاب ایک کامیاب اور خوشحال زندگی کی بنیادرکھتا ہے۔ طلبہ کو اس اہم فیصلے میں مناسب رہنمائی دینا ہمارے معاشرتی اور تعلیمی نظام کی ایک اہم ذمہ داری ہے۔ اگر ہم اس پہلو پر توجہ دیں تو ہم ایک خوشحال اور مضبوط معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔(چرخہ فیچرس)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

مضامین

ایمان، دل کی زمین پر اُگنے والی مقدس فصل ہے روشنی

July 17, 2025
مضامین

انسان کی بے ثباتی اور اس کی غفلت فہم و فراست

July 17, 2025
مضامین

حسد کا جذبہ زندگی تباہ کردیتا ہے فکر وفہم

July 17, 2025

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دورِ حاضر میں انسان کی حُرمت دیدو شنید

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?