کیرن میں گولی باری

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
کپوارہ // حد متارکہ پر واقع کیرن سیکٹر کے پرینہ پوسٹ پر ہند پاک افواج  کے درمیان فائرنگ  کے نتیجے میں ایک پورٹر ہلاک جبکہ ایک  زخمی ہوا۔ ہفتہ کی شام دیرگئے حد متارکہ پر پُرنیہ پوسٹ کے قریب 15آر آر فوجی یونٹ اور سرحد کے اس پار فوج نے ایک دوسرے پر گولی باری کا سلسلہ شروع کیا ۔ مقامی آبادی میں خوف و دہشت کی لہر دوڑگئی اور لوگوں نے مکانوں کے نیچے آکر پناہ لی ۔ گولہ باری کے نتیجہ میں مندین کا رہنے والا 22سالہ آرمی پورٹر جاوید احمد لون ولد خورشید احمد لون لقمہ اجل بن گیا جب کہ محمدحفیظ لون شدید طور زخمی ہوا اور اس کو سرینگر علاج ومعالجہ کے لئے لایا گیا ۔ کیرن کے مقامی لوگوں نے بتایا ہفتہ کو رات بھر گولہ بھاری کا سلسلہ اس قدر جاری رہا کہ مقامی لوگ اپنے گھروں میں سہم کر رہ گئے ۔ جاوید کے گھر میں اس کی شادی کی تیاریاں زوروں پر تھی اور پندرہ روز کے بعد اس کی شادی طے ہوئی تھی تاہم اس سے قبل ہی جاوید کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا ۔ ایس ایس پی کپوارہ شمشیر حسین نے کیرن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات بھر اگر چہ گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا تاہم اب حالات معمول پر آ گئے ہیں ۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *