سرینگر//فوج نے جمعہ کو بتایا کہ اُنہوں نے ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنایا۔
فوج کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق کیرن سیکٹر میں اگلی چوکی پرآج صبح مشکوک نقل و حمل دیکھی گئی جو جنگجوﺅں کی طرف سے درا ندازی کی ایک کوشش تھی جس کو فوجی اہلکاروں نے ناکا م بنادیا۔
فوج نے بیان میںکہا کہ اسی اثنا میں پاکستانی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی بھی کی گئی اور بھارتی چوکیوں کی طرف مارٹر گولے داغے گئے۔
فوجی بیان کے مطابق ”پاکستان کی اس گولہ باری کا بھر پور جواب دیا جارہا ہے“۔