کپوارہ// فوج نے کیرن سیکٹر میں حد متارکہ پردر اندزای کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا کہ فوج نے تصادم آرائی کے دوران 6جنگجو کو جا ں بحق کیا ہے۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیرن سیکٹرمیںدو ھی پو سٹ کے قریب فوج کے4/4گورکھا رجمنٹ نے جنگجوئو ں کے ایک بڑے گروپ کو اس پار داخل ہونے کی کوشش کے دوران گھیر لیا جس کے بعد طرفین کے درمیان کھمسان کی جھڑپ شروع ہوئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے فوری طور علاقہ کے ایک بڑے حصہ کو محاصرے میں لیکر جنگجو کو فرار ہونے کی تمام راستو ں کی بند کیا ۔ذرائع کا کہنا کہ کافی دیر تک جاری اس جھڑپ میں یکے بعد دیگرے فوج نے 6جنگجوئو ں کو جا ں بحق کر نے کا دعویٰ کیا ۔ علاقہ میں فوج کی مزید کمک طلب کر کے جنگلی علاقہ کے ایک وسیع علاقے کو گھیرے میں لیا گیااور مزید جنگجو کی تلاش جاری ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں بھی فوج سے اطلاع دی گئی کہ کیرن سیکٹر میں تازہ در اندازی کے دوران فوج اور جنگجو کے درمیان خون ریز جھڑپ میں 6جنگجو جا ں بحق ہوگئے تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ جا ں بحق ہوئے جنگجو کہا ں کے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے مقام پر پولیس کی ایک ٹیم کو روانہ کیا گیا لیکن جس مقام پر جھڑپ ہوئی وہ کیرن سے کافی دور ہے اور دشوار گزار علاقہ ہے ۔واضح رہے کہ کیرن سیکٹر میں چوتھی دراندازی کی کوشش ہے جسمیں اس سے قبل ایک جنگجو کو جا ں بحق کیاگیا ۔دو روز قبل کیرن سیکٹر کے کچھل پوسٹ پر فوج اور جنگجوئو ں کے درمیان جھڑپ میں 6راشٹریہ رائفلز کے دو جوان شدید طور زخمی ہوئے جن میں ایک اہلکار سکھ ویندر سنگھ بعد میں فوجی اسپتال بادامی با غ سرینگر میں زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔کپوارہ ضلع میں رمضان فائر بندی کے دوران کرناہ ،مژھل ،کیرن اور قاضی آ باد ہندوارہ علاقوں میںمجموعی طور پرفوج اور جنگجو کے درمیان جھڑپو ں میں 18جنگجو جا ں بحق ہوگئے اور ان میں کرناہ کے شمس بری پہا ڑ پر جھڑپ میں جنوبی کشمیر کے کولگام اور پلوامہ سے تعلق رکھنے والے دو جنگجو شامل تھے جن کی نعشو ں کو پہلے وڈون کرناہ میں سپرد خاک کیا گیا اور بعد میں ان کے گھر والو ں کی شناخت کے بعدان کی نعشو ں کو ان کے لو احقین کے حوالہ کیا گیا ۔