حیدرآباد//صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت سید جلیل احمد ایڈوکیٹ نے کیرل میں آئے ہوئے سیلاب سے پیدا شدہ سنگین صورت حال پر اظہار رنج و تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے قہر کے سبب ریاست میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور بارش کا سلسلہ بند ہوجانے کے باوجود ہنوز ہزاروں افراد اپنے اپنے مقامات کو جانے سے محروم ہیں اور ریلیف سنٹرز پر ہی ان کا قیام ہے ۔ ابتدالی اندازوں کے مطابق 20ہزار کڑوڑ روپئے کا مالی نقصان ہوا ہے ' حقیقی نقصان اس سے زیادہ ہوسکتا ہے ۔ اس کی پابجائی کے لئے ایک مدت درکار ہوگی۔ مسٹر سید جلیل احمد نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں بندگان خدا کی مدد کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے ۔ ریلیف کے کام میں سرکاری سطح پر کام ہورہے ہیں اور مرکز کے علاوہ دوسری ریاستوں کی حکومتوں نے بھی عطیات دے ئے ہیں لیکن یہ امداد ناکافی ثابت ہوگی ' ہماری ریاست تلنگانہ کے عوامی لیڈران اور عہدیداروں نے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ میں دینے کا اعلان کیاہے ۔اس کے علاوہ ریاستی حکومت اور وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی انسانیت دوستی اور جذبہ ہمدردی بھی لائق ستائش اور قابل تقلید ہے ' جنہوں نے سب سے پہلے اور سب سے زیادہ عطیہ کااعلان کیا ہے ۔ اسلام ہم کو انسانیت کی خدمت اور مدد کرنے کی تعلیم دیتا ہے جس پر عمل آوری کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف کے کاموں میں مسلمان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور دل کھول کر عطیات دیں۔ کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے عطیات کی وصولی کا انتظام کیا جارہا ہے ۔عید الضحیٰ کے موقعہ پر دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں چرم قربانی کے جو مراکز قائم کئے گئے ہیں وہاں عطیات جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ برادران اسلام ان مراکز پر نقد رقم اور نئے ملبوسات جمع کروائیں۔ اس امداد کو صدر دفتر پر اکٹھا کرکے ریلیف کی یہ رقم متاثرین میں تقسیم کے لئے حکومت تلنگانہ کو یا کسی مناسب رضاکارانہ تنظیم کے حوالے کی جائے گی۔ ؎انہو ں نے امید ظاہر کی کہ عید قربان کے موقعہ پر مسلمان زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروائیں گے ۔ عید کے ایام کذرنے کے بعد عطیات کی رقم صدر دفتر کل ہند مجلس تعمیر ملت ' واقع مدینہ منشن نارائن گوڑہ' حیدرآباد ' روبرو بلڈ بینک بھی جمع کروائی جاسکتی ہے ۔مزید تفصیلات فون نمبر 040- 24755230. 9849 614 718 یا 863 996 6845 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ یواین آئی۔