یواین آئی
کنور//کیرالہ میں جمعہ کی علی الصبح ایک سڑک حادثے میں دو خواتین تھیٹر فنکاروں کی موت ہو گئی اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔موصولہ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دیوا کمیونیکیشن کیام کلم کے فنکار کیلاکم کے قریب ملیامپاڈیل میں اسٹیج شو کرنے کے بعد منی بس میں واپس وائناڈ لوٹ رہے تھے کہ بس سڑک سے پھسل کر کھائی میں گر گئی۔پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت انجلی (32) ساکن میٹکلم شہر کے قریب کیمکولم اور جیسی موہن (45) جو کہ کروناگپلی قصبہ کے قریب تھیولاکارا کی ساکن ہے کے طور پر کی گئی ہے۔یہ حادثہ آج صبح 4 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب دیوا کمیونیکیشن، کیام کلم کا 14 رکنی تھیٹر گروپ کنور ضلع کے کڈناپلی میں ایک اسٹیج شو کرنے کے بعد باتھوری واپس آرہا تھا۔پولیس کے مطابق منی بس کا ڈرائیور نیڈمپوئل واڑی موڑ پر کنٹرول کھو بیٹھا اور بس ایک کھائی میں پلٹ گئی اور تھوڑا نیچے جا کر درخت سے جا ٹکرائی۔اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کے عملہ اور پولیس موقع پر پہنچی اور لوگوں کو کھائی سے بحفاظت نکالا اور 9 شدید زخمیوں کو کنور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔