سوپور// میونسپل کونسل سوپور کے کیجول لیبر ملازمین اور صفائی کرمچاریوں نے تین دنوں سے جاری کام چھوڑ ہڑتال ختم کی اور کوڑا کرکٹ صاف کیا۔ ایگزیکٹیو آفیسر اور مقامی لوگوں کی کوششوں کے بعد کیجول لیبر ملازمین اور صفائی کرمچاری دوبارہ کام پر لگ گئے اور قصبہ میں پچھلے ہفتے سے جمع کوڈا کرکٹ کے ڈھیرسڑکوں ،گلیوں ،کوچوں اور رہاشی علاقوں سے صاف کئے جس پر لوگوںمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی شہری فاروق احمداڈار نے بتایا ہے کہ ’ہم ملازمین اور ایگزیکٹو افسر کی سراہنا کرتے ہیں کہ انہوں نے گرمیوں کے ان ایام اور ماہ مبارک کو مد نظر رکھ کر ہڑتال ختم کی اور دوبارہ کام پر لوٹ آئے ۔ مذکورہ شہری نے کہاکہ گرمیوں کے ایام میں سڑکوں اور رہاشی علاقوں میں جمع کوڈا کرکٹ کے ڈھیر سے کافی بدبو پیدا ہورہی تھی اور لوگوں کا باہر نکلنا اورچلنا پھر نا مشکل ہورہا تھا اوربیماریاں پھوٹ پڑنے کا بھی خطرہ لاحق تھا ۔اس بارے ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر حاجی محمد اشرف گنائی نے ہڑتال واپس لینے اور دوبارہ کام پر لوٹ آنے کی ملازمین کافی سراہنا کی۔ملازمین نے ایگزیکٹیو افسر میونسپل کونسل سوپور کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بیشتر دیرنہ مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کی۔