یو این آئی
نئی دہلی// دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں عام آدمی پارٹی (عآپ)کے امیدوار کی جیت پر کہا کہ اروند کیجریوال کا انقلاب جموں و کشمیر میں بھی پہنچ گیا ہے۔ آتشی نے منگل کو’ایکس‘ پر کہا’’ڈوڈا اسمبلی سیٹ پر جیت کے ساتھ ہی اروند کیجریوال کا انقلاب جموں و کشمیر تک پہنچ گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس شاندار جیت کے لیے معراج ملک کو مبارکباد‘‘۔خیال رہے کہ ڈوڈہ سے عآپ کے امیدوار معراج ملک کو 22944ووٹ ملے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے گجے سنگھ رانا کو 18174ووٹ ملے۔