جموں //ریاست میں کیبل ٹیلی ویژن کی ڈیجیٹائزیشن کے عمل کی پیش رفت کی نگرانی کیلئے سرکار نے آج ریاستی سطح کی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ۔ محکمہ اطلاعات کے فائنانشل کمشنر بی بی ویاس کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق 5 ممبران پر مبنی کمیٹی کی سربراہی ناظم اطلاعات کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں محکمہ اطلاعات کے ایڈیشنل سیکرٹری ، جوائینٹ ڈائریکٹر اطلاعات( ہیڈ کوارٹرز )، جوائینٹ ڈائریکٹر اطلاعات جموں اور جوائینٹ ڈائریکٹر اطلاعات کشمیر شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ اطلاعات اور نشریات کی مرکزی وزارت نے 2012 میں کیبل ٹی وی کی ڈیجٹائزیشن کیلئے مہم شروع کی ۔ سیٹ ٹاپ بکس کی سہولیت والی ڈیجٹل کیبل خدمت سے اعلیٰ معیاری ٹیلی ویژن نشریات فراہم ہوئی ہیں ۔ ڈیجٹائزیشن کیلئے 3 مرحلے پہلے ہی مکمل کئے گئے ہیں جن کے دائرے میں تمام میڑو شہروں ، میونسپل کارپوریشن اور کونسلوں کے دائرے میں آنے والے 10 لاکھ افراد سے زاید آبادی والے شہروں اور قصبوں کو لایا گیا ۔ چوتھے مرحلے کے تحت 31 دسمبر 2016 کی دیڈ لائین مقرر کی گئی تھی اور ٹی وی ڈیجٹائزیشن کو ملک کے دیہی علاقوں تک وسعت دینی تھی البتہ سیٹ ٹاپ بکسوں کی نصابی کے عمل میں سست روی کی بنا پر یہ ڈیڈ لائین 31 مارچ 2017 تک بڑھا دی گئی ۔