Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

کیا عورت میں خامیاں نہیں ہوسکتیں؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 26, 2020 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
کیا عورت انسان نہیں؟ آج یہ سوال اس لیے اْٹھا رہاہوں کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ موجودہ دور میں عورت کو انسان سمجھا جارہاہے۔مشرق ہو یا مغرب ہر طرف مردوں کی اجارداری قائم ہے۔عوت تو بس ایک جسم بن کررہ گئی ہے۔ عورت کی اس حالت کی ذمہ داری کہیں نہ کہیں عورت پر بھی عائدہوتی ہے ۔مرد کایہ سوچنا کہ وہ عورت کو سب کچھ دے رہا ہے، انتہائی غلط ہے۔ وہ مرد جو پیدا ہوتے ہی عورت کے سامنے رونے لگتا ہے ۔وہ مردعورت کو کیا حقوق دے گا،جسے اس دنیا میں آنے کے لیے ایک عورت کے ہی دودھ کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ مرد جسے اپنی نسل آگے چلانے کے لیے کبھی کبھی ایک سے بھی زیادہ عورتوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ مرد کیوں یہ بات بھول جاتا ہے کہ جس نے اسے نو ماہ تک اپنے پیٹ میں پالااور پھر اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر اسے جنم دیا۔ وہ عورت ہی ہے جو اپنی تمام تر خواہشات کو زندہ دفن کرکے رات دن مرد کی بے لوث خدمت کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے عورت کوپیدا کرنے سے پہلے ہی اس کی فطرت میں شرم وحیاء  پیدا فرما کر اُسے ماں، بیٹی، بہن اور بیوی کے رشتے میں مرد کو ایسا تحفہ دیا ہے، جس کا کوئی متبادل نہیں اور نہ ہی مرد کا وجود عورت کے وجود کے بغیر باقی رہ سکتا ہے۔ افسوس کہ دور قدیم سے دورجدید تک عورت مظلوم ہی رہی۔ یہ بات سچ ہے کہ عورت میں بھی کچھ خامیاں ہیں۔ کیونکہ عورت میری ماں بھی ہے میری بہن بھی ہے اور بیوی بھی ہے ،اس لیے عورت کی کردار کشی نہیں کروں گا اور نہ ہی عورت کی خامیاں گنواؤں گا۔ عورت کی ان خامیوں کا ذمہ دار بھی مرد کو ہی سمجھتا ہوں۔ کیونکہ یہ معاشرہ مردوں کا ہے اس لیے معاشرے میں پیدا ہونے والے اچھے یا برے کرداروں کی ذمہ داری بھی مرد پر ہی عائدہوتی ہے۔دورجدید میں سب سے بڑا لمحہ فکریہ ، یہ ہے کہ کبھی کو ئی عورت اچھا اور قابل فخر کارنامہ سرانجام دیتی ہے تو اس کا سہرا بھی مرد کے سر ہوتا ہے کیونکہ مرد نے اسے اس کا موقعہ فراہم کیاہوتا ہے۔جبکہ ہر ناکامی اور برائی کی ذمہ داری عورت پر ڈال دی جاتی ہے۔ جو معاشرے جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں غرق ہوجاتے ہیں، وہ بے گناہوں کو ایسی سزائیں دیتے ہیں جو گناہ گاروں کو بھی دی جائیں تو زیادہ ہیں۔ دورجہالت میں عرب لوگ بیٹی کوزندہ دفن کردیاکرتے تھے جبکہ دورحاضر میں بیٹی کوپیداہونے سے قبل ماں کے پیٹ میں قتل کردیاجاتاہے۔ وہ معصوم کیا جانے کہ اسے کتنی بڑی سزا ملنے والی ہے، جسے ابھی اس دنیا میں آنا ہے اور ابھی تو اس معصوم نے اپنی ماں کے وجود سے باہر کی دنیامیں چند سانسیں ہی لی تھیں۔ وہ بالکل تندرست اور توانا تھی۔ابھی اسے مذہب ،ذات پات ،رنگ ونسل، خاندانوں اور فرقوں کی تقسیم کے بارے میں کوئی علم نہ تھا۔ابھی تو اس نے ہنسنا بھی نہیں سیکھا تھا، ابھی تو اسے بس رونا آتا تھا اور نہ ہی اسے اپنی جنس کا کچھ علم تھا،اس کی قسمت میں زندہ دفن ہونالکھا تھا کیونکہ وہ جس دور میں پیدا ہوئی تھی وہ دور جہالت تھا،جب بیٹی کو ایک گالی سمجھا جاتا تھااور اسے زندہ رہنے کا کوئی حق نہ تھا،ایسے میں اسے علم ہوتا کہ اس کو پیدا ہوتے ہی یاپیداہونے پہلے ہی ماں کے پیٹ میں قتل کردیا جائے گا اور علم کے ساتھ اسے اختیار بھی ہوتا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی جنس منتخب کرلے تو شاید وہ کبھی بھی عورت ہونا پسند نہ کرتی، اسے کیاپتہ تھا کہ وہ کس زمانے میں پیدا ہو رہی ہے۔ جی ہاں!قارئین یہ حالات تھے اسلام سے پہلے کے، جب عربوں میں بیٹی کو زندہ ہی دفن کردیا جاتا تھا۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے ہمارے دین میں عورت کو وہ مقام دیا، جس کی وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک حقدار تھی۔اسلام نے عورت کو نہ صرف جینے کا حق دیا بلکہ دنیا میں پہلی مرتبہ بیٹی کو وراثت کا حقدار بنا کر اسے معاشرے میں با عزت فرد ہونے کامقام عطا کیا۔ یاد رہے یہ حق صرف اسلام نے دیا اور انسانوں پر اللہ کا احسان ہے۔ عور ت مغرب میں پیدا ہو یا مشرق میں کسی بھی معاشرے نے سوائے اسلام کے عورت کو انسان ہونے کا درجہ نہیں دیا۔ عورت کے وجود سے کائنات کا حسن باقی ہے۔ عورت ماں بھی ہے۔عورت بہن بھی ہے۔عورت بیوی بھی ہے اور عورت بیٹی بھی ہے۔عورت کے بغیر نظام زندگی چل ہی نہیں سکتاتوپھرکیوں بیٹیوں کوقتل کرنے کی رسم صدیاں گزرجانے کے بعد بھی قائم ہیں؟ افسوس کہ آج بھی مسلم معاشرے میں خواتین کووہ مقام نہیں دیاجاتا،جس اللہ تعالیٰ ورسول اللہ ؐ نے حکم فرمایاہے ۔ توکیاہم اللہ تعالیٰ کے حضورجواب دہی سے بچ جائیں گے اور اپنے آپ کوحضرت محمدؐکااْمتی  کہلانے کے حق دارہیں؟
٭٭٭٭٭
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?