Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

کیا جنگ ہی مسئلے کا حل ہے؟ٹلتی رہے تو بہتر ہے! | لڑائی شروع کرنا جتناآسان ہے ختم کرنا اُتنا ہی مشکل حال و احوال

Towseef
Last updated: May 4, 2025 11:53 pm
Towseef
Share
11 Min Read
SHARE

معصوم مراد آبادی

ہندوپاک کی سیاسی قیادت کے بیانوں پر اعتبار کیا جائے تو محسوس ہوگا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بس اب چھڑنے ہی والی ہے۔دونوں ملکوں کی مسلح افواج نے اپنے ہتھیاروں کو تیز کرنا شروع کردیا ہے ، لیکن جنگ کے متوقع تباہ کن اثرات کے پیش نظر دونوں ملکوں کے درمیان کوئی تیسری ایسی طاقت ضرور ہے جو جنگ روکنے کی کوشش کررہی ہے ۔یہی وجہ کہ پہلگام حملے کو پورا عشرہ گزرجانے کے باوجود ابھی تک دونوں ملکوں کی مسلح افواج ایک دوسرے سے دست وگریباں نہیں ہوئی ہیں ۔دنیا جانتی ہے کہ جنگ شروع کرنا جتنا آسان ہوتا ہے ، اسے ختم کرنا اتنا ہی مشکل ۔ یوں بھی جنگ کسی مسئلہ کا حل اس لیے نہیں ہوتی کیونکہ یہ خود ایک مسئلہ ہے ۔ ساحر لدھیانوی نے بہت پہلے کہا تھا۔

خون اپنا ہو یا پریا ہو ،نسل آدم کا خون ہے آخر
جنگ مشرق میں ہو یا مغرب میں امن عالم کا کون ہے آخر
اس لئے اے شریف انسانو! جنگ ٹلتی رہے تر بہتر ہے
آپ اور ہم سبھی کے آنگن میں شمع جلتی رہے تو بہتر ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے پہلگام حملے کا انتقام لینے کے لیے فوج کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ گزشتہ منگل کو اپنی رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعدوزیراعظم نے کہا کہ’’ ملک کی فوج دہشت گردی سے نمٹنے اور پہلگام حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح آزاد ہے۔ مسلح افواج کو اپنا ہدف ، وقت اور طریقہ کار خود طے کرنا ہے۔ ‘‘ اس اعلان کے ساتھ اب یہ طے ہوگیا ہے کہ ہندوستان کی مسلح افواج پاکستان کے خلاف موثر کارروائی کریں گی اور وہاں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ پہلگام حملے کے بعدپورے ملک میں غم و غصے کی شدید لہرہے اور سبھی اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کو سبق سکھایا جائے۔ خود پاکستان کے وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے ہندوستان کی جانب سے فوجی کارروائی کویقینی قراردیاہے ۔ واضح رہے کہ حکومت ہند نے پہلگام میں 26بے گناہ سیاحوں کی ہلاکت کے لیے پاکستان اور دہشت گردوں کی حمایت کی اس کی پالیسی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کا کہنا ہے کہ اس حملے کی سازش پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے تیار کی تھی اور وہی اس کے لیے ذمہ دار ہے۔

پاکستان کے وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے اپنی جانب سے کی گئی تیاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ’’ ہم نے اپنی مزیدفوجیں سرحد پر بھیجی ہیں ، کیونکہ کچھ نہ کچھ ہونا یقینی ہے ۔‘‘ ایک پاکستانی وزیر نے تمام حدیں پارکرتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی بھی دی ہے،جو کہ ایک انتہائی غیرذمہ دارانہ بیان ہے۔ ظاہر ہے دونوں ہی حریف ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہیں ، لیکن کسی بھی طرف سے ان کے استعمال کی بات کرنا مکمل تباہی کو دعوت دینا ہے۔

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس وقت دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان کشیدگی اپنی انتہاؤں پر ہے ۔ دونوں نے ہی ایک دوسرے کے خلاف ایسے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں کئے گئے۔ دونوں ملکوں کے عوام کو جوڑنے والی اٹاری اور واگہ کی سرحدیں بند کردی گئی ہیں ۔اس دوران سب سے زیادہ جذباتی اور تکلیف دہ مناظر وہ تھے جب بچوں کو اپنی ماؤں اور شوہروں کواپنی بیویوں سے جدا کیا گیا۔ غم والم کے ایسے مناظر کبھی نہیں دیکھے گئے۔ یہ تمام باتیں اس جانب اشارہ کرتی ہیں کہ ہندپاک سرحد پر جنگ کے مہیب بادل منڈلارہے ہیں اوریہ کسی بھی وقت برس سکتے ہیں۔ مگر یہاں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اندرونی طورپر جنگ کے لیے تیار ہیں۔ اس کا جواب نفی میں ہے۔ ظاہرہے جنگ کے میدان میں جانے سے پہلے کسی بھی ملک کو اپنی داخلی صورتحال پر توجہ دینی ہوتی ہے اور یہ باور کرانا ہوتاہے کہ ہم پوری طرح متحد ہیں ، لیکن پہلگام حملوں کے لیے عام کشمیریوں اور ہندوستانی مسلمانوں کو موردالزام قرار دے کر جو حرکتیں کی جارہی ہیں وہ انتہائی شرمناک اور تشویش ناک ہیں۔ سبھی جانتے ہیں کہ پہلگام میں بے گناہ سیاحوں پر دہشت گردانہ کارروائی کی جتنی مذمت کشمیری عوام اور ہندوستانی مسلمانوں نے کی ہے ، اتنی شاید ہی کسی اور نے کی ہو، لیکن اس کے باوجود جابجا کشمیری طلباء اور تاجروں پر ہونے والے حملوں اور عام مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پہلگام حملے کے لیے وہی قصوروارہیں۔ وادی کشمیر میں اس وقت سیاحوں کی ہلاکت پر غم وغصے کا جو ماحول ہے ، وہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ وادی کے تمام لوگ دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، کیونکہ ان حملوں کا سب سے منفی اثر یہاں کی سیاحت پرپڑا ہےجو کشمیری باشندوں کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اتنا ہی نہیں پہلگام حملے کے بعدعام کشمیریوں نے سیاحوں کو جو مدد فراہم کی، وہ مہمان نوازی کی بہترین مثال ہے۔ یہاں تک کہ ایک کشمیری نوجوان نے دہشت گردوں کے ہاتھوں سے رائفل چھیننے کی کوشش میں اپنی جان بھی گنوائی ۔ اس کے باوجود ان حملوں کے لیے کشمیریوں کو موردالزام ٹھہرانا کسی بھی طوردرست نہیں ہے۔

کشمیریوں کو اصل درد وہاں کی اسمبلی میں اس وقت چھلکا، جب وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے انتہائی جذباتی تقریر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوکر کہا کہ’ ’پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 26جانوں کے زیاں کا درد کوئی اور اسمبلی یا پارلیمنٹ جموں وکشمیر اسمبلی سے بہتر نہیں سمجھ سکتی۔‘ ‘انھوں نے کہا کہ ’’میرے پاس معافی مانگنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں ۔ اب میں کس منہ سے جموں وکشمیر کے لیے مکمل ریاست کا درجہ مانگوں گا ؟ ‘‘ پہلگام میں ہلاک ہونے والے سیاحوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسمبلی میں جو قرارداد پاس کی گئی اس میں کہا گیا ہے کہ ’’جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی اپنے تمام شہریوں کے لیے امن ، ترقی اور جامع خوشحالی کے ماحول کو فروغ دینے اور جموں وکشمیر کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ترقی کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے مذموم عزائم کو پوری طرح ناکام بنانے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزائم کا اعادہ کرتی ہے۔ ‘‘

جموں وکشمیر اسمبلی نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب ہی نہیں دیا بلکہ جس طرح سیاست کو پس پشت ڈال کر پورا ایوان متحد نظر آیا ، اس سے دہشت گردوں کو یہ پیغام مل گیا ہے کہ اتحاد ،یکجہتی ، خودمختاری اور سیکورٹی جیسے مسائل پر پورا ملک متحد ہے۔ لیکن جب ہم اس معاملے میں مرکزی قیادت کے کردار کا جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں صاف نظر آتا ہے کہ وہ اس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔ شایدیہی وجہ ہے کہ انھوں نے ابھی تک ملک کے عوام کو فرقہ واراریت سے اوپر اٹھ کر دہشت گردی سے لڑنے کی ترغیب نہیں دی ہے اورنہ ہی انھوں نے ملک کے عوام کو اس نازک گھڑی میں اتحاد اور یکجہتی کا کوئی پیغام دیا ہے۔کیا ان کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ ملک کے کئی حصوں میں پہلگام کا انتقام مسلمانوں سے لینے کی کوششیں کی گئی ہیں ۔ سب سے پہلے ایک دہشت گرد نے آگرہ میں ایک مسلم نوجوان کی جان لے کر باقاعدہ ویڈیو پیغام جاری کیا کہ وہ 26کا انتقام2600سے لے گا ۔ اس کے بعد بی جے پی کے ایک ممبر اسمبلی بال مکند نے جے پور کی جامع مسجد پرچڑھائی کی ۔بعدازاں انبالہ میں مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور اترپردیش کے شاملی میں سرفراز نام کے ایک نوجوان کو کلہاڑی سے شدید زخمی کیا گیا۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان پے درپے واقعات پر ایکشن لینے کی بجائے پولیس انھیں دوسرا رخ دیتی ہوئی نظر آئی۔اس کے برعکس پہلگام حملے میں اپنے شوہر لیفٹیننٹ ونے نروال کی بیوہ ہمانشی نے کہا ہے کہ ’’ان دہشت گردوں کو سزا ملنی چاہئے جنھوں نے بے گناہوں کی جانیں لی ہیں ، لیکن مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف نفرت انگیز بیان نہیں دئیے جائیں۔‘‘

اس سلسلہ میں کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے کہا ہے کہ’ ’پاکستان اس حملے سے جو کچھ چاہتا تھا ،اسے ہمارے یہاں کی شدت پسد تنظیمیں پایہ تکمیل کو پہنچارہی ہیں ۔ پاکستان چاہتا ہے کہ کشمیریوں کی روزی روٹی پر حملہ ہو ، ملک میں ہندومسلم بھائی چارے پر حملہ ہو۔ اسی لیے مسلمانوں کے خلاف ماحول بنایا جارہا ہے۔‘‘ ملک کے داخلی ماحول کو جس طرح خراب کیا جارہا ہے ، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہم فی الحال جنگ کے لائق نہیں ہیں کیونکہ جنگ اسی وقت جیتی جاسکتی ہے جب ہم اندرونی طورپر متحد ہوں ۔ داخلی اتحاد جنگ جیتنے کی پہلی شرط ہے، جو اس وقت ملک میں کہیں نظر نہیںآرہا ہے۔کاش ہم متحد ہوکر ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرسکیں۔
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

کالممضامین

چھرنبل ۔ نظروں سے اوجھل دلکش سیاحتی مقام سیاحت

July 9, 2025
کالممضامین

جموں وکشمیر میں ریزرویشن بحران | انصاف اور اصلاح میں ہی مستقل حل پوشیدہ در جواب آں غزل

July 9, 2025
کالممضامین

گرمی کی تپش، آبی گذرگاہیںاور ہماری غفلت! | نوجوان وکمسن بچےاپنی جان گنوا رہے ہیں لمحہ فکریہ

July 8, 2025
کالممضامین

خصوصی پوزیشن:ایک آئینی خواب کا دُھندلاسفر! | پکچر ابھی باقی ہے ،تھیٹر کا پردہ گرنے نہ پائے جرسِ ہمالہ

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?