نئی دہلی// سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے استفسار کیا ہے کہ 'بتایا جائے کہ جموں کشمیر کے مسلمانوں کو اقلیت سمجھا جا سکتا ہے یا نہیں؟ سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے ہندوستان کی مرکزی اور کشمیر کی حکومت سے کہا کہ وہ مل بیٹھ کر اس بات کا فیصلہ کریں کہ آیا کشمیر کے مسلمانوں کو اقلیت تصور کیا جاسکتا ہے یا نہیں ؟۔سپریم کورٹ نے حکومت کو اس حوالے سے ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایات کیں۔سماعت کے دوران بینچ کا کہنا تھا کہ’ یہ بہت ہی اہم مسئلہ ہے، دونوں حکومتوں کو بیٹھ کراس کا حل نکالنا چاہئیے‘۔