سرینگر //محکمہ بجلی نے جموں اور کشمیرمیں عنقریب 9لاکھ پری پیڈ بجلی میٹر نصب کرنے کا منصوبے کو حتمی شکل دی ہے۔ پہلے مرحلے پر وادی اور جموں صوبے میں بغیر میٹر والے دہی علاقوں میں 7لاکھ سے زیادہ پری پیڈ بجلی میٹر نصب کئے جائیں گے۔ تاکہ ریاست میں بجلی کے غیر قانونی اور غیر ضروری استعمال پر قابو پایا جا سکے ۔ 9لاکھ میٹروں کے لئے ٹنڈر طلب کئے گئے ہیں۔