Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

کہ مکرمہ میںہمہ وقت درود و سلام کی صدائوں کی گونج

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 29, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
مکہ مکرمہ//حج کے موقع پر مکہ مکرمہ اللہ اکبر اور درودسلام کی صداؤں سے گونج رہا ہے۔حرم شریف میں ہر طرف انسانوں کا سمندر ہے جوکعبہ شریف کے طواف میں مگن ہے اور یہ سلسلہ صرف اسی وقت تھمتا ہے جب اذان ہوتی ہے۔ اذان سے کچھ دیر قبل ہی حرم شریف میں موجود لوگ صفیں بنا کر بیٹھنا شروع کر دیتے ہیں تاہم طواف میں مصروف افراد بھی جماعت کھڑے ہوتے ہی طواف روک کر اس میں شریک ہو جاتے ہیں۔سعودی حکومت اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی طرف سے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں اور بے مثال سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جس کا دنیا بھر سے آیا ہر حاجی معترف ہے۔ہر جگہ ترتیب، مہمان نوازی کاجذبہ نظر آتاہے جس سے دنیا بھر سے آئے عازمین حج نہ صرف متاثر ہیں بلکہ اسے سراہ بھی رہے ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی طرف سے اس سال گزشتہ 20 سال سے جاری پروگرام برنامج ضیوف خادم الحرمین شریفین کو نہ صرف جاری رکھا گیا ہے بلکہ وسعت بھی دی گئی ہے۔اس سال اس پروگرام کے تحت پاکستان، انڈونیشیا، انڈیا، ترکی، ملائیشیا، نائجیریا سمیت43 ممالک سے 2400 مسلمانوں کو خصوصی طور پر حج کیلیے بلایا گیا، سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعودان افرادکی میزبانی کر رہے ہیں اور تمام اخراجات اپنی ذاتی جیب سے کر رہے ہیں۔پاکستان، بھارت،انڈونیشیا سے50، 50 ترکی، ملائیشیا سے 40، 40 نائجیریا، فلپائن سے 30،30 لوگ شامل ہیں۔اس سال اس پروگرام کو وسعت دیتے ہوئے شہدائے فلسطین کے 1500 ورثا کو بھی حج کیلیے بلایا گیا ہے۔یمن کی جنگ میں شہید ہونے والے سوڈان کے فوجیوں کے 350 ورثا کو بھی خصوصی طور پر حج پر بلایا گیا ہے۔ قطر سے بھی حج کیلیے آنے والے تمام افراد کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے خصوصی مہمان کا درجہ دیا گیا ہے۔اس طرح یہ پروگرام اپنی20 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس میں سعودی عرب کے فرماںروا 6 ہزار سے زائد لوگوں کی ذاتی طور پر میزبانی کر رہے ہیں۔ان تمام پروگراموں کی نگرانی سعودی عرب کی وزارت مذہبی امورکر رہی ہے۔ڈاکٹر عبداللہ مدلج اس پروگرام کے سربراہ ہیں اور ان کی زیرنگرانی ٹیم جس میں اسکردو سے تعلق رکھنے والے پاکستانی پروفیسر ڈاکٹر حبیب بھی شامل ہیںجو دن رات عازمین حج کی رہنمائی، خدمت اور سہولتوں کی فراہمی میں مگن ہیں۔ دْنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 1,705,181 عازمین پہنچ چکے ہیں۔ عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس بار حج کے موقع پر گذشتہ برس کی نسبت 30 فی صد اضافہ متوقع ہے۔اس دوران سعودی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک سے عازمین حج کے مملکت میں داخلے کے لیے بری، بحری اور فضائی راستے کھلے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے عازمین حج کے لیے تمام انتظامات بالخصوص سیکیورٹی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس بار عازمین حج کی سیکیورٹی پر پہلی مرتبہ خواتین اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ حجاج سے براہ راست رابطے کے لیے چھ زبانوں کے ماہرین بھی مقررکیے گئے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فلک بین آسمان پر ستارہ بنتا دیکھ سکیں گے بھاگتے مجرموں کو پکڑنے والے روبوٹ تیار
طب تحقیق اور سائنس
! چہرے کا درجۂ حرارت | میٹابولک امراض کی جلد تشخیص کا سبب انکشاف
طب تحقیق اور سائنس
!مصنوعی ذہانت طبی دنیا میں کارآمد ثابت | ادویات کی پیداوار، تخلیق و ایجاد میں نمایاں تبدیلی واقع سائنس او ٹیکنالوجی
طب تحقیق اور سائنس
ڈِپریشن کی علامات کیا ہیں؟ وجوہات،نقصانات اور بچنے کی راہیں
طب تحقیق اور سائنس

Related

بین الاقوامی

دبئی ہوٹل سے 41بھکاری گرفتار، 60ہزار درہم برآمد

June 1, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ جلد ممکن: ٹرمپ

June 1, 2025
بین الاقوامی

نائیجیریا میں سیلاب نے تباہی مچادی | 150سے زائد افراد ہلاک

June 1, 2025
بین الاقوامی

۔13لاکھ سے زائد عازمین سرزمین حجازپہنچ گئے | فضائی، بری اور بحری ذرائع سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری

June 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?