کپوارہ میں 17ہزار ہیکٹیراراضی پر فصل کٹائی جوبن پر
اشرف چراغ
کپوارہ// کپوارہ میںدھان کے کھیت اب اپنی سنہری رنگت میں ڈھل چکے ہیںجو اس بات کا واضع اشارہ ہے کہ اب یہ فصل پک چکی ہے اور کسان پورے ضلع میں دھان کی فصل کی کٹائی میں مصروف عمل ہیں ۔پہا ڑوں میں گھیرا کپوارہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں اگرچہ زیادہ تر مکی کی فصل تیار کی جاتی ہے تاہم ضلع کے میدانی علاقوں میں چاول کی فصل کی کاشت عرصہ دراز سے کی جا رہی ہے کیونکہ اس یہا ں کے لوگو ں کی پسند دیدہ خوارک ہے ۔کپوارہ ضلع میں اس فصل کو بڑے پیمانے پر بر آمد نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن یہا ں کے زیادہ تر حصے میں دھان کی فصل کاشت کرنے کا رواج عام ہے ۔ضلع کے ہر حصے میں دھان کی فصل کی کٹائی عروج پر ہے جس کی وجہ سے کسانو ں میں خوشی پائی جاتی ہے لیکن کنڈعی علاقوں جہا ں دھان کی فصل بننے کا دارومدار صرف بارشو ں پر منحصر ہے وہا ں امسال خشک سالی کی وجہ سے دھان کی فصل تباہ ہو چکی جس کے نتیجے میں یہا ں کے کسانو ں کے چہرو ں پر اداسی پائی جاتی ہے ۔ضلع کے راشن پورہ ،گلگام ،نگری ،درد پورہ سمیت دیگر کنڈی علاقوں میں دو ماہ سے بار شیں نہ ہونے کی وجہ سے دھان کی فصل کو زبردست نقصان پہنچ چکا ہے لیکن جن علاقوں میں دھان کے کھیتیو ں کو سیراب کرنے کے لئے پانی دستیاب تھا وہا ں امید سے بھی زیادہ دھان کی فصل تیار ہو گئی ہے ۔
ایک مقامی کسان کا کہنا ہے کہ کہ دھان کی فصل کی کٹائی کے لئے انحصار مزدورو ں کے بجائے اہل خانہ پر کیا جاتا تھا اور جب فصل تیار ہوجاتی تھی تو وہ لوگ آرام سے فصل کٹائی میں مصروف ہوتے تھے اور جن کے پاس کم زمین ہوتی تھی وہ پھر اپنے رشتہ دارو ں یا ہمسائیو ں کی مدد کرتے تھے لیکن اب وہ وقت نہیں رہا ۔ضلع میں ایک ساتھ دھان کی فصل تیار ہونے کی وجہ سے اب مزدور بھی نہیں ملتے جس کے نتیجے میں خاندان کے لوگ خود فصل کٹائی کا کام کرتے ہیں ۔ضلع کے کئی علاقوں میں خواتین بھی اپنے گھر والو ں کے ساتھ ان کا ساتھ نبھا رہی ہیں ۔ضلع میں گزشتہ سال خشک سالی کی وجہ سے 50فی صدی دھان کی فصل نہ بن سکی لیکن امسال پورے ضلع میںدھان کی 90فی صدی فصل تیار ہوگئی اور آج کل پورے ضلع میں دھان کی فصل کٹائی عروج پر ہے ۔ضلع میں 17ہزار ہیکٹیر اراضی پر دھان کی فصل تیار کی جاتی ہے جسمیں ایک لاکھ سے زائد کسان آتے ہیں ۔ضلع کے کئی علاقوں میں دھان کی فصل میں بلاسٹ بیمار بھی لگ گئی لیکن محکمہ زراعت کی بروقت کاروائی سے اس بیماری پر قابو پایا گیا ۔ چیف ایگرکلچر آفیسر کپوارہ گرمیت سنگھ نے کہا کہ امسال توقع سے زیادہ دھان کی فصل تیار ہوئی جو ایک خوش آئند بات ہے ۔انہو ں نے کہا کہ کئی کنڈی علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے نقصان تو ہوا لیکن پھر بھی اتنا نہیں ہوا جس کا خدشہ تھا ۔انہو ں نے کہا کہ جن کسانو ں نے کسان فصل بیمہ یوجنا سکیم کی ہے اگر ان کو نقصان ہو اتو ان کو بھر پور معاوضہ دیا جائے گا ۔