Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

کہنہ کھن ڈلگیٹ میں ہولناک آگ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 4, 2017 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 
سرینگر// کہنہ کھن ڈلگیٹ میں آگ کی ایک ہولناک وارادت میں5ہوٹل اورایک رہایشی مکان جل گیا ۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کہنہ کھن ڈلگیٹ میںرات کے2بجے ایک گیسٹ ہاوس سے اچانک شعلے نمودار ہوئے ، جن کی زد میں آناناً فاناً پوری عمارت آگئی۔آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس نے فوری طور قریبی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔جس کی وجہ سے جائے واردات پرخوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ چیختے چلاتے اپنے گھروں سے باہر آئے۔عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ دور دور سے اس کے شعلے نظرآرہے تھے۔ قریبی مکانوں سے لوگ گھروں سے باہرآئے اور اپنی سطح پرآگ بجھانے کی ناکام کوشش کی۔ اس کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو مطلع کیا گیا اور محکمہ کی کئی گاڑیاں اور درجنوں اہلکار جائے واردات پرپہنچ گئے اورآگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا تھا کہ آگ بجھانے کیلئے محکمہ نے مزید گاڑیاں طلب کی گئیں اور مجموعی طور پر مختلف علاقوں سے ایک درجن کے قریب گاڑیاں جائے واردات پر پہنچ گئیں۔تاہم اس سے قبل ہی آگ تیزی سے پھیل گئی اور اس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔اس موقعہ پر افرا تفری کے عالم میںنزدیکی مکانوں کے مکینوں کو اپنے گھروں میں موجود قیمتی سامان باہر نکالتے ہوئے دیکھا گیا۔ کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔اس واردات میںغلام قارد لون کے ةوٹل غوثیہ ،محمد رفیق چیچو کے ہوٹل ارم کے ساتھ ساتھ حبیب اللہ لون ،شبیر احمد لون ،ڈاکٹر لطیف احمد اور عاول احمد چیچو پروزیر احمد چیچو کے گیٹ ہاوس بھی جل گئے ور ان میں موجود سامان خاکستر ہوگیا۔محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز کے ترجمان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آگ سے ہوئے نقصان کا فوری تخمینہ لگانا ممکن نہیں اور مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی حتمی رائے قائم کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایاآگ بجھانے کے دوران فائرسروس عملے کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تقریبا4گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کیلئے حبہ کدل ،بابہ ڈیمب ،حضرت بل نہرو پارک ، بٹہ مالو ہیڈ کوارٹراور دیگر سٹیشنوں سے11گاڑیوں اور70 اہلکاروں کوکام پر لگایا گیا تھاجبکہ نہرو پارک Riverسٹیشن نے بھی آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا ۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے اور آگ سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔دریں اثناءکشمیر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے آتشزدگی کی اس واردات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرکار سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کی فوری باز آباد کاری کی جائے ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین
لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا: ایل جی منوج سنہا نے تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

شہر نامہ

صفاکدل آتشزدگی میں2زخمی | تجارتی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

June 29, 2025
شہر نامہ

کشمیری کنڑزبان میں پہلی مشترکہ پروڈکشن ہرمکھ فیچر فلم کاپرئمیر

June 27, 2025
شہر نامہ

سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر 990 کروڑ کی سرمایہ کاری ۔10 منصوبے ہنوز نامکمل

June 26, 2025
شہر نامہ

وادی میں سیاحتی شعبے کی بحالی کا اقدام اپنی پارٹی کے زیر اہتمام ڈل جھیل میںشکارا ریلی

June 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?