ترال// کہلیل ترال کی آبادی نے الزام عائد کیاہے کہ کہلیل کو تعمیر و ترقی میں ایک مرتبہ پھر نظر انداز کیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ اُن کے علاقے میں ایک رسیونگ اسٹیشن تعمیر کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جو وفا نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیر کو نائب وزیر اعلیٰ نے ترال میں تین رسیونگ اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان کیا لیکن اُس میں کہلیل کا کا ذکر نہیں کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں بھی رسیونگ اسٹیشن قائم کیا جائے ۔اسی دوران آری پل تحصیل کے لوگوں نے سرکاری فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔