Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

کھیل ڈھانچے کو بہتر بنانے اور ٹیلنٹ کو نِکھارنے کیلئے پُر عزم :نائب وزیراعلیٰ نائب وزیرا علیٰ اورناصر اسلم کا نیشنل ایروبِک جمناسٹک چمپئن شپ کا افتتاح

Mir Ajaz
Last updated: January 10, 2025 11:14 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری نے وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی کے ہمراہ نیو اِنڈور سٹیڈیم ،ایم اے سٹیڈیم جموں میں نیشنل ایروبِک جمناسٹک چمپئن شپ 2024-25ء کا اِفتتاح کیا۔جموں و کشمیرسپورٹس کونسل کی جانب سے جمناسٹک فیڈریشن آف اِنڈیا اور جمناسٹک ایسوسی ایشن آف جموں و کشمیر کے اِشتراک سے منعقد ہونے والے اِس ایونٹ میں 20ریاستوں، یوٹیز اور بورڈوں کے 500سے زیادہ کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کرتے ہیں۔اِس چمپئن شپ جو 10سے 13؍جنوری تک جاری رہنے والی ہے، کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں میں مشغول کرنا اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر ٹیلنٹ کونکھارنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ یہ اَقدام’’ مائی یوتھ مائی پرائیڈ‘‘اور ’’آزادی کا امرت مہااُتسو‘‘مہم کا حصہ ہے۔ یہ تیسری بار ہے جب جموں و کشمیر نے اِس باوقار تقریب کی میزبانی کی ہے۔نائب وزیرا علیٰ نے چمپئن شپ کی میزبانی کے لئے منتظمین کی سراہنا کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں قومی سطح کے کھیلوں کے ایونٹ کی میزبانی کرنے پر فخر کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے منشیات کے اِستعمال جیسے سماجی مسائل سے نمٹنے کے لئے نوجوانوں کی توانائی کو کھیلوں میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا’’ ہمارے خطے کا مستقبل ہمارے نوجوانوں میں مضمر ہے۔ کھیلوں میں مواقع فراہم کرکے ہم اُمید اَفزا کیریئربناسکتے ہیں اوراُن کی اُمنگوں کی حوصلہ اَفزائی کر کے پورا کرسکتے ہیں‘‘۔ اُنہوں نے منتظمین کو سراہا اور تمام شرکأ کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے کے لئے پُرعزم ہے ۔ اِس کے علاوہ ہم کھلاڑیوں اور کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے بھی سرگرمی سے اَقدامات کررہے ہیں تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرسکیں۔وزیر اعلی کے مشیر نے جمناسٹک ، واٹر سپورٹس اور مارشل آرٹس سمیت جموں و کشمیر میں اولمپک کھیلوں میں بے پناہ صلاحیتوں کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ مقامی ایتھلیٹس ایشیائی اور اولمپک مقابلوں میں عمدہ اورشاندارکارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر کو کھیلوں کے مرکز کے طور پر قائم کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے ، تربیت اور کوچنگ کو بڑھا کر اولمپک کھیلوں کو ترجیح دینے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اِس موقعہ پرسیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیرکے جمناسٹوں کی کامیابیوں کو سراہا اور ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔صدرجمناسٹک فیڈریشن آف اِنڈیا سدھیر متل نے جموں و کشمیر حکومت کے تعاون کی تعریف کی اور جمناسٹک میں خطے کے بنیادی ڈھانچے اور ہنر کی ترقی کی ستائش کی۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل اَمورِ نوجوان و کھیل کود راجندر سنگھ تارا، سیکرٹری سپورٹس کونسل نزہت گل، نائب صدر جی ایف آئی اور صدرجمناسٹک ایسوسی ایشن جموں و کشمیر کرن واتل اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ریاستی درجہ بحالی کا مطالبہ :کانگریس نے کبھی بھی تعاون نہیں مانگا:وزیر عمرعبداللہ
برصغیر
لیفٹیننٹ گورنر نے ملی ٹینسی سے متاثرہ خاندانوں کیلئےمخصوص ویب پورٹل کا افتتاح کیا
برصغیر
امرناتھ یاترا: ساڑھے تین ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ
برصغیر
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کا استعفیٰ منظور، پارلیمنٹ میں سیاسی ردعمل اور آئینی پیشرفت جاری
برصغیر

Related

جموں

ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس

July 22, 2025
جموں

ریاسی اور پونچھ میں آج سکول بند رہیں گے

July 21, 2025
جموں

جموں میں مون سون کا جادوسر چڑھ کر بولا | بادلوں کی گرج، بارش کی رم جھم اور قدرت کے حسین رنگوں کا نظارہ

July 21, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

جموں کشمیر ہائی کورٹ کا اہم اقدام، عدالت کے احاطے میں وکلاء کے علاوہ وکیلوں جیسا لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?