Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! کھیل ڈھانچہ استوار کرنا لازمی

Towseef
Last updated: April 14, 2025 11:53 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

کھیل سرگرمیوں کا سلسلہ پورے یوٹی میں جاری ہے اور جموںوکشمیر کے تمام اضلاع میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے کھیل سرگرمیوں کا انعقاد کیاجارہا ہے جو امید افزا ہے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ ابھی بھی جموںوکشمیر میں کھیل ڈھانچہ کی قلت ہے ۔ کھیلو انڈیا سکیم کے تحت فیصلہ ہوا تھا کہ ہر پنچایت میں کھیل کا میدان بنے گا۔بلاک سطح پر ایک سٹیڈیم بنے گا اور ضلعی سطح پر انڈور و آئوٹ ڈور سٹیڈیم بنیں گے جبکہ کھلاڑیوں کو کھیلوں کا ساز وسامان بھی فراہم کیاجائے گا۔سننے میں آیا ہے کہ اس پروگرام کے تحت پیسہ کی کوئی کمی نہیں ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے وافر مقدار میں پیسہ فراہم کیاجارہا ہے تاکہ نوجوانوںکو کھیلوں کی جانب راغب کرکے ان کی ذہنی و جسمانی نشو نما یقینی بنائی جاسکے۔تاہم جموںوکشمیر کے حوالے سے اس وقاری سکیم کا حال بے حال ہی ہے ۔پنچایت سطح پر کہیں کھیل کا میدان نہیں بنا ۔بلا ک سطح پر بھی نہ سٹیڈیم بنے اور نہ ہی کھیل کے میدان بلکہ گائوں دیہات میں آج بھی نوجوان کھیت کھلیانوںمیں ہی کھیل رہے ہیں۔ضلعی اورصوبائی سطح پر جموں اور سرینگر میں چند سٹیڈیم بنے لیکن معیار کے لحاظ سے وہ بھی بہت پیچھے ہیں۔ایک طرف اس بات کا رونا رویا جارہا ہے کہ کشمیر کھیلوں کے شعبہ میں پیچھے ہے اور جموںوکشمیر ملک کو مختلف کھیلوں میں معیاری کھلاڑی فراہم نہیں کرپارہا ہے لیکن دوسری جانب حالت یہ ہے کہ یہاں کھیل اور کھلاڑیوںکی حوصلہ افزائی ہی نہیں ہورہی ہے ۔آخر ہم کیسے قومی اور بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی پیدا کرسکتے ہیں جب یہاں کھیلوںکا مناسب اور معیاری ڈھانچہ ہی میسر نہیں ہوگا۔کرکٹ کے کھیل میں چند کھلاڑیوں کو چھوڑ کر دیگر شعبوں میں حالت انتہائی مایوس کن ہے ۔انگلیوں پر ایسے کھلاڑیوں کو گنا جاسکتا ہے جنہوں نے قومی سطح پر جموںوکشمیر کی نمائندگی کی ہو جبکہ بحیثیت مجموعی حالت یہ ہے کہ یہاں معیاری کھلاڑیوں کا آکال پڑا ہوا ہے ۔ہم آئے روز دعویٰ کرتے پھر رہے ہیں کہ ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کوصحیح سمت دینی ہے اور حکومت اس ضمن میں اقدامات کررہی ہے ۔یہ بھی بتایاجارہا ہے کہ یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور منشیات اور دیگر بری عادات سے دور رکھنے کیلئے نوجوانوںکو کھیلوں کی طرف مائل کرنا ہی ہوگا تاہم جب عمل کی باری آتی ہے تو نہ جانے کیوں ہمارے ارباب بست و کشاد اُس وقت گہری نیند میں پڑ جاتے ہیں۔جموںاور سرینگر کے علاوہ پہلگام یا گلمرگ میں گالف مقابلوں کا اہتمام کھیلوںکے فروغ سے نہیںجوڑا جاسکتا ہے۔گالف امیروں کا کھیل ہے اور جموںوکشمیر کے مٹھی بھر امیر ہی یہ کھیل کھیلتے ہیں تاہم آبادی کا غالب حصہ دیگر کھیلوںکی جانب راغب ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ اُن میں شاید حکومت کی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو یقینی طور پرکھیلوں کے شعبہ کا نقشہ ہی بدل گیا ہوتا۔جب بنیادی سطح پر ڈھانچہ ہی میسر نہ ہو تو آپ کیسے امید کرسکتے ہیں کہ اعلیٰ سطح پر ہم مقابلہ آرائی کرپائیں گے ۔جب گائوں دیہات،قصبوں اور شہروں میں کھیلوں کا انفرا سٹریکچر ہی میسر نہ ہوگا تو کھلاڑی کیا آسمان سے گریں گے؟۔کھلاڑی زمین پر ہی پیدا ہونگے اور اس کیلئے ہمیں وہ زمین میسر کرنا ہوگی جہاں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھاسکیں۔ کھیلو انڈیا سرمائی میلہ منعقد کرنے کاخیر مقدم کیا جاناچاہئے اور یہ واقعی مبارک کی بات ہے تاہم محض پبلسٹی کیلئے کھیلوںکا انعقاد کوئی فائدے کا سودا قرار نہیں دیاجاسکتا ہے۔اگر ہماری حکومت واقعی یہاں کھیلوں کو فروغ دیکر یہاں نامی گرامی کھلاڑی پیدا کرنا چاہتی ہے تو اس کیلئے زمینی سطح پر کھیلوں کا ڈھانچہ استوار کرنا ہوگا۔کھیلو انڈیا مہم کے تحت پنچایت ،بلاک اور ضلعی سطح پر جن کھیل میدانوں ،اندوڑ وآئوٹ ڈور سٹیڈیموں کے تعمیر کی بات ہوئی تھی ،اس کو عملی جامہ پہناناہوگا اور اس کے بعد نوجوانوںکو کھیلوں کا ساز وسامان مہیا کرنے کے علاوہ معیاری کوچنگ کا بھی بندوبست کرنا ہوگا،جبھی ہم کھیل کے شعبہ میں نام پیدا کرسکتے ہیں ورنہ یہی ہوگا کہ ہم کرکٹ میں رانجی کیلئے جموںوکشمیر کی ٹیم بھیجتے رہیں گے لیکن وہ ہمیشہ پہلے ہی مرحلہ میں پٹتی رہے گی اور دیگر کھیلوں میں ہماری کوئی نمائندگی نہیں ہوگی ۔نتیجہ مایوسی اور ہمارے نوجوانوں کی توانائی غلط سمت میں بھی جاسکتی ہے جو تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025
اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025
اداریہ

! شائد یہ خواب کبھی حقیقت بن جائے

June 29, 2025
اداریہ

منشیات کیخلاف جنگ جیتنا ہی ہوگی

June 27, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?