یو این آئی
پٹنہ/کرناٹک کی لڑکیوں اور اتر پردیش کی لڑکوں کی ٹیموں نے جمعرات کو کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 کے باسکٹ بال میچوں میں گولڈ میڈل جیتے ۔ آج یہاں پاٹلی پترا اسپورٹس کمپلیکس انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کرناٹک کی لڑکیوں کی ٹیم نے ہریانہ پر پوری طرح غلبہ حاصل کیا اور ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46-25 سے میچ جیت لیا۔ کرناٹک کے لیے ندھی امیش نے 27، مہیش شرما نے 21، ندھی سرینواس نے 17 اور شروانی شیوانا نے 10 کا اسکور کیا۔ہریانہ کے لیے کافی نے 22، بھومی کٹاریا نے 22 اور ویشنوی نے 13 کا اسکور کیا۔ اتر پردیش اور راجستھان کے لڑکوں کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ سخت اور کم اسکورنگ رہا۔ ایک وقت میں دونوں ٹیمیں تقریباً برابر تھیں۔ آخری کوارٹر میں اتر پردیش کے کھلاڑیوں نے ایک ایک تھری پوائنٹر لگایا، جس سے راجستھان کے لیے میچ میں واپسی مشکل ہو گئی۔ راجستھان کے کھلاڑیوں نے کئی فاؤل کیے ، جس کی وجہ سے اتر پردیش کو فری تھرو کے ذریعے پوائنٹس ملتے رہے ۔ اتر پردیش کے لیے انوج دیواکر نے 19، جتن نے 17 اور سنجے مہاکمب نے 15 کا اسکور کیا۔ راجستھان کے لیے لوکیش کمار شرما نے 16 اور چیتن نے 11 کا اسکور کیا۔آخر میں اتر پردیش نے راجستھان کو 31-30 کے اسکور سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب راجستھان کی ٹیم کو چاندی کے تمغے سے ہی مطمئن ہونا پڑا۔ لڑکوں کے زمرے میں تمل ناڈو نے دہلی کو 90-69 سے شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیتا۔ لڑکیوں کے کانسہ کے تمغے کے مقابلے میں پنجاب نے مہاراشٹرا کو 68-63 سے شکست دی۔