یواین آئی
نئی دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘کھیلو انڈیا پیرا گیمز’ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد، ہمت اور کوششیں متاثر کن ہیں۔آج ‘کھیلو انڈیا پیرا گیمز’ میں کھلاڑیوں کی جدوجہد ، ہمت اور کوششوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آج ‘من کی بات’ کے 120 ویں ایپی سوڈ میں مسٹر مودی نے کہا کہ “اب من کی بات میں ، ہم ان کے حوصولوں کی اڑان کی، چیلنج کے باوجود جذبہ دکھانے کے بارے میں بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں ان تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے اس کھیل میں حصہ لیا ان کی شاندار کاوشوں پر انہیں مبارک باد۔وزیر اعظم نے کہاکہ”ہریانہ، تمل ناڈو اور اتر پردیش کے کھلاڑیوں کو پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے مبارکباد۔”انہوں نے کہا کہ ان گیمز کے دوران ہماری معذور کھلاڑیوں نے 18 قومی ریکارڈ بھی بنائے جن میں سے 12 ہماری خواتین کھلاڑیوں کے نام تھے۔