جموں //سانبہ ضلع میں کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت لڑکیوں کے مختلف زمروں میں مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ۔گور نمنٹ ہا ئر سکینڈری سکول گگوال میں ’سپورٹس فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ‘ کے عنوان سے منعقدہ ان مقابلوں میں لڑکیاں بیڈمنٹن ،اتھلیٹک ،فٹ بال ودیگر کھیلوں میں شرکت کر رہی ہیں ۔ان مقابلوں کے دوران بطور مہمان خصوصی شامل ہونے والی آئی سی ڈی ایس پروگرام آفیسر سانبہ جوتی رانی نے لڑکیوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کریں ۔اس دوران والی بال کے انڈر 20زمرے میں گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول گگوال نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ کبڈی کے مذکورہ زمرے میں گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول راجپورہ اور کھو کھو کے انڈر 17زمرے میں گور نمنٹ ہائی سکول ناران نے فتح حاصل کی ۔فٹ بال کے مقابلے میں بھی گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول راجپورہ کامیاب رہا ۔وہیں انفرادی مقابلوں میں کمنی دیوی لمبی چھلانگ ،گولہ پھینکے میں عاشہ شرما ،100میٹر دوڑ میں راجنی نے کامیابی حاصل کر لی ۔ان مقابلوں میں جیت حاصل کر نے والی ٹیموں اور انفرادی مقابلوں میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔