عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے زیرقیادت کھیلو انڈیا مہم کے فٹ انڈیا اقدام کے ایک حصے کے طور پر، سرینگر سیکٹر سی آر پی ایف کی طرف سے اتوار کو لال چوک کلاک ٹاور سے ایس کے آئی سی سی سرینگر تک ایک سائیکل مہم کا انعقاد کیا گیا۔ سی آر پی ایف کے افسران اور اہلکاروں نے جوش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ سائیکل مہم میں حصہ لیا۔ تقریب کو سری نگر جنوبی سی آر پی ایف کے ڈی آئی جی پی کے سنگھ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔