ڈوڈہ//ملک میں کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے وزارت کھیل حکومت ہند کے خصوصی پروگرام ’’کھیلو انڈیا‘‘ کے تحت جاری مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں ضلع ڈوڈہ کے بلاک بھالہ میں بھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا ۔گورنمنٹ ہائر اسکینڈری سکول بیڑرو میں ڈی ڈی سی ڈوڈہ سمرن دیپ سنگھ (IAS)نے اس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔اس ٹورنامنٹ میں بھالہ بلاک کے 17سکولوں سے 430کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ۔اس موقع پر ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے کھیل کود کی اہمیت کھیلوں کا ملکوں و قوموں کی تعمیرو ترقی میں کردار اور کھیلوں کے ذریعہ منشیات جیسے لعنت سے محفوظ رہنے پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے کہا ایک صحت مند جسم صحت مند دماغ ملک و قوم کا سرمایہ ہوتا ہے اُنہوں نے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول بیڑرو کے لئے مزید دس کلاس رومز کی تعمیر کا اعلان کرنے کے علاوہ کھیل کے میدان کی تعمیر کا بھی وعدہ کیا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کھیل کود کے پروگرام کے لئے زیادہ سے زیادہ کھیل کے میدان بھی تعمیر کرنے کا ادارہ رکھتی ہے۔ علاقہ کے لوگوں نے ڈی ڈی سی ڈوڈہ کے گورنمنٹ ہائر اسکینڈری سکول بیڑرو کے لئے مزید کلاس رومز کی تعمیر و کھیل کا میدان تعمیر کرنے کے وعدہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ ان اعلانات پر جلدی عمل در آمد کی توقع ہے۔ اس پروقار تقریب میں عوام کی بھاری تعداد و شائقین کھیل نے شرکت کی۔
ریاسی میں کھیلو انڈیا کے تحت سپورٹس فیسٹول کا آغاز
ریاسی //ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی جی نے جمعہ کے روز یہاں کھیلو انڈیا کے تحت سپورٹس فیسٹول کا افتتاح کیا۔پروگرام کا آغاز حلف برداری سے کیا گیا جس میں طلاب نے زندگی بھر کھیلوں میں سرگرمی سے شرکت کرنے کی حلف لی، جس میں درجنوں سکولوں کے طلاب نے شرکت کی۔فیسٹول کے دوران نامور کھلاڑی بطور ٹیلنٹ سپاٹرس کام انجام دیں گے۔پروگرام کے دوران اتھلیٹکس ،کبڈی ،کشتی ،کراٹے وغیرہ کھیلوں کو کھیلا جائے گا۔ایسے ہی پروگرام ارناس، مہور اور ضلع کے دیگر بلاکوں میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔کھلاڑیوں کا حتمی سلیکشن پروگرام کے آخری روز ریاسی میں منعقد ہوگا۔کھیلو انڈیا پروگرام بھارت سرکار کی جانب سے بھارت میں کھیلوں کو بحال کرنے کیلئے متعارف کیا گیا ہے۔افتتاحی پروگرام میں ایس ایس پی نشا نتھیال، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ایم وائی ملک، ایس ڈی ایم دھرماڑی سوشیل کیسر، تحصیلدار ارناس چو دھری محمد اسلم ،بی ڈی او ارناس بلدیو سنگھ ،زیڈ ای او چنکھاہ سریندر ورما اور زیڈ ای او ارناس سدیش کمار نے بھی شرکت کی۔