محمد تسکین
بانہال// محکمہ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم نے تیندوے کے ایک زخمی بچے کو پکڑ کر اُسے علاج معالجہ کیلئے وائلڈ لائف رینج آفیس منتقل کیا گیا ہے۔ ضلع رام بن کے کھڑی علاقے کے مقامی لوگوں کی طرف سے ایک تیندوے کے زخمی بچے کو نوٹس کرنے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کو اس کی اطلاع دی گئی۔ انچارج کنٹرول روم وائلڈ لائف نجم الدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اطلاع ملتے ہی وائلڈ لائف کھڑی کی ایک ٹیم فوری حرکت میں آگئی اور لکڑیوں کے پیچھے چھپے تیندوے کے ایک بچے کو زخمی حالت میں برآمد کرکے اسے بچا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تیندوے کو علاج معالجے کیلئے وائلڈ لائف رینج آفیس بٹوٹ روانہ کیا گیا یے تاکہ ُاسے زخموں سے ابھارنے کیلئے بہتر علاج اور بہتر دیکھ بھال کی جاسکے۔