محمد تسکین
بانہال// شدید بارشوں کی وجہ سے تحصیل ہیڈکوارٹر کھڑی ۔ مہو منگت کو جوڑنے والی سڑک ہرنیہال کھڑی کے مقام ایک نالے میں آئی طغیانی کی وجہ سے جمعرات کی صبح سے کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال کی گئی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہرنیہال کے مقام سڑک کی حالت روز اول سے خراب ہے اور پچھلے دنوں بھی یہاں سڑک بند ہوگئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے ناچلانہ ۔ کھڑی رابط سڑک ہرنیہال کے مقام ملبہ اور پسیوں کے گر آنے کی وجہ سے دوپہر بعد تک بند رہی تاہم بعد میں محکمہ تعمیرات عامہ ڈویژن بانہال کی مشینری نے رابطہ سڑک سے پسیوں کو صاف کرکے اسے قابل آمدورفت بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے اور عبور و مرور کے راستے منقطع ہوگئے ہیں ۔