سرینگر//کولگام کے کھڈونی علاقے میں اس وقت2کمسن زخمی ہوئے،جب وہ کسی آتشی شل کے ساتھ کھیل رہے تھیکہ وہ اچانک پھٹ گیا۔کھڈونی کولگام کے خان محلہ میں گزشتہ روز جنگجوں اور فوج کے درمیان معرکہ آرائی سے نصف کلو میٹر دور ی پر2کمسن نوجوانوں نے کسی شئی کو دیکھا،اور اس کو ساتھ لیکر چھیڑ چھاڑ کرنے لگے۔بتایا جاتا ہے کہ بدھ کو2بجے کے قریب اچانک وہ شئے دھماکے کے ساتھ سے پھٹ گی،جس کی وجہ سے2کمسن زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال اسلام آبادپہنچایا گیا،جہاں انکی شناخت شاہد رفیق ولد محمد رفیق اور شاہد منور ولد منور احمد متو ساکنان لارام گنگی پورہ کے بطور ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ بعد میں شاہد رفیق کو سرینگر کے اسپتال میں منتقل کیا گیا