سرینگر//جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہاہے کہ کھڈونی کولگام میں جس طرح چار معصوم اور بے گناہ کشمیری جوانوں کو بلاوجہ فورسز اہلکاروں نے جان بوجھ کر اندھا دھند فائرنگ سے جاں بحق کردیا اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہاں اسرائیلی طرز کی پالیسیوں کو نافذ کیا جارہا ہے تاکہ بے بس کشمیریوں کو ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنے سے بھی باز رکھا جائے اور ان کے حقوق علی الخصوص حق خودارادیت کو پامال کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ اقوام عالم کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی یہاں کے لوگوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا تماشا دیکھنے میں مشغول ہیں کیوں کہ ان کو مسلمانوں کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ اسی طرح بیشتر مسلم ممالک کے حکمران بھی باطل کے آلہ کار ہونے کا رول ادا کررہے ہیں اور ان کو بھی مسلمانوں کے مسائل کے ساتھ کوئی دلچسپی نہیں ہے۔۔ دریں اثنا جماعت اسلامی کاایک اعلیٰ سطحی وفد ایڈوکیٹ زاہد علی کی قیاد ت میںکھڈونی کولگام گیا جہاں جان بحقہوئے نوجوانوں کے لواحقین کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔