نیوز ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے مرہین گاؤں میں منگل کو ایک شخص نے ‘زمین کے تنازع’ پر اپنے چھوٹے بھائی اور اس کی بیوی کو کلہاڑی سے ہلاک کر دیا۔کٹھوعہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رمیش کوتوال نے بتایا کہ چک وزیر لبزو کے رہنے والے راج کمار (ملزم) کے نام سے ایک شخص نے اپنے چھوٹے بھائی نریش کمار (32) اور اس کی بیوی آشا (24) کو تحصیل مرہین میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کردیا۔پولیس نے کہا “متنازع اراضی وحشیانہ جرم کی وجہ بتائی گئی ہے،” ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچی اور ملزمان کے ہاتھوں دوہرے قتل کا پتہ چلا۔ایس ایس پی نے کہا کہ ایف ایس ایل ٹیم نے نمونے اکٹھے کیے اور تمام قانونی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ایس ایس پی نے مزید کہا، “ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جرم کا ہتھیار (تیز دھار ہتھیار) بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔”ڈاکٹروں کے ایک بورڈ نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ منتقل کر دیا ۔پولیس اسٹیشن راج باغ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔