کنگن //ممبر اسمبلی کنگن و سینئر نیشنل کانفرنس کے لیڈر میاں الطاف احمد نے اپنے ایک بیان میں بار کونسل انڈیا کی سپریم کورٹ میں پیش کردہ رپورٹ تمام حقائق اور ثبوتوں کو نظر انداز کرنے کے لئے مایوسی کا اظہار کیا۔میاں الطاف نے کہا کہ بار کونسل انڈیا نے تمام حقائق اور ثبوت کو اپنی رپورٹ میں نظر انداز کرکے بہت مایوس کن اور ناقابل قبول کام سر انجام دیا ہے.میاں الطاف احمد نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ وہ ایک سینئر جج کو مقرر کرے جو ان حقائق کا جائزہ لیںگئے کہ بار کونسل انڈیانے غلط رپورٹ کیوں پیش کی اور اس میں تمام حقائق،حالات،واقعات اور ثبوتوں کو نظر انداز کیوں کیا گیا۔انہوں نے سپریم کورٹ میں پیش کردہ رپورٹ کو قبول نہیں کیا جاسکتا جس میں اصل واقعات،حقائق اور ثبوتوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔