راجوری//کھوڑی والا درہال میں صوفی بزرگ میاں عبداللہؒ کا 49واں سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایاگیا ۔ اس موقعہ پر بڑی تعداد میں عقیدتمندوں نے کھوڑی والا میں حاضری دے کر اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا ۔یہ عرس انتظامیہ کمیٹی کے زیر اہتمام ہواجس کی سربراہی سجادہ نشین ماسٹر جنید احمد کررہے تھے ۔اس موقعہ پر پیر نثار ، عبدالرشید ، قاری مختار ، مولوی نثار ،حافظ عبدالقیوم ، ایڈووکیٹ لیاقت چوہدری ، ایڈووکیٹ طارق چوہدری و دیگرلوگوں نے بھی شرکت کی ۔