سرینگر//کھنموہ سرینگر میں قائم فوجی کیمپ میں ایک لیفٹیننٹ کرنل نے اپنی زندگی کا کام تمام کردیا۔ ادھر راجوری میں ایک فوجی اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش بر آمدہوئی ۔ کھنموہ فوجی ڈپو میں تعینات سدیپ بھگت سنگھ نامی لیفٹیننٹ کرنل نے سروس رائفل سے خو د پر گو لیاں چلائیں۔ گولیوں کی آواز سن کر کیمپ میں سنسنی پھیل گئی جس کے ساتھ ہی کچھ فوجی اہلکار جائے مقام کی طرف دوڑ پڑے اور انہوں نے فوجی افسر کو خون میں لت پت پایا اگرچہ افسر کو فوری طور اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ادھر راجوری کے گردن علاقے میں قائم ایک فوجی کیمپ میں تعینات ایک فوجی اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش بر آمدہوئی ہے۔پولیس نے فوجی کی لاش کو تحویل میں لیکر اس کی طبی جانچ شروع کی ہے۔لاش پر گولیوں کے کئی نشان تھے۔قانونی لوزامات کی ادئیگی کے بعد اس کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔