سرینگر// سرینگر کے مضافاتی علاقے کھنموہ میں مشتبہ جنگجو ئوں نے پی ڈی پی سے وابستہ سرپنچ کو فائرنگ کر کے جاں بحق کردیا۔ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا، اوراُس کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ مشتبہ جنگجوئوں نے بدھ کی شام قریب پونے 6بجے کھنموہ میں پی ڈی پی سرپنچ سمیر احمد بٹ ولد عبدالرشید پر اپنے گھر کے نزدیک گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ زخمی سرپنچ کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں مزید علاج ومعالجہ کی خاطر صدر ہسپتال لیجانے کی صلاح دی لیکن وہ دم توڑ بیٹھا۔ اسکے جسم میں 4گولیاں پیوست ہوئی تھیں۔واقعہ کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ۔ تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔صدر ہسپتال کے سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر کنول جیت نے بتایا کہ سمیر احمد کی حالت انتہائی نازک بنی تھی، اور اسپتال پہنچنے کے فوراً بعد وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔اسکی لاش جب شام دیر گئے کھنموہ لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔یاد رہے کہ تین روز قبل ہری سنگھ ہائی سٹریٹ گرینیڈ دھماکہ میں ایک 19سالہ طالبہ سمیت 2 شہری جاں بحق ہوئے۔