سرینگر// ڈرگس اینڈ فوڈ کنٹرول محکمہ نے کھنموہ صنعتی علاقے میںکئی فوڈ مینو فیکچرنگ یونٹوں کا معائنہ کیا۔جس دوران ایک اچاربنانے والے یونٹ کو سربمہر کیا گیا ۔قصورواریونٹ کو اچار کی زائد المیعاد بوتلوں پر تازہ لیبل چسپاں کرنے میں ملوث پایا گیا۔یونٹ سے ضبط کئے نمونوں کو سانٹیفک ٹیسٹنگ کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔معائنے کے ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی کررہے تھے ۔