راجا ارشاد احمد
سرینگر//کھمبر حضرت بل سرینگر میں کھمبر پریمیئر لیگ کے سنسنی خیز فائنل مقابلے میںغوثیہ سٹرائیکرز نے ٹائیگرز گنائی پورہ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کردیا۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے غوثیہ سٹرائیکرز نے مقررہ 20 اوورز میں 173 رن بنائے۔مقررہ ہدف کا تقاقب کرتے ہوئے ٹائیگرز نے 150 رنز بنائے اس طرح وہ مقررہ ہدف سے 23 رن پیچھے رہ گئے۔ابیان ظہور کو شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ساحر نثار کو ٹورنامنٹ میں شاندار آل رائونڈ کارکردگی دکھانے پرمین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔