سرینگر//طویل ترین خشک سالی کے بیچ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی نے ’سیفٹی ایڈوائزی ‘ جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے میں آگ جلانے کے دوران حد درجہ احتیاط برتیں اور آگ جلانے کے مابعد باقی ماندہ آتشی مواد کو پوری طرح سے بجھائیں ۔محکمہ کے صوبائی ناظم راجندر کمار ہاک نے بتایا کہ اگر خشک موسمی صوتحال کے دوران لوگ محتاط یا ہوشیار نہیں رہیں گے تو آگ لگ جانے کے کافی خدشات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خشک موسمی صورتحال کے نتیجے میں آگ لگ جانے کے خدشات رہتے ہیں اور اگر لوگ محتاط اور ہوشیار نہیں رہیں گے ،تو کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ خشک موسمی صورتحال میں جب لوگ کھلے میں آگ جلانے کے دوران وہ حد درجہ احتیاط برتیں اور آگ جلانے کے مابعد باقی ماندہ آتشی مواد کو پوری طرح سے بجھائیں ۔ان کا کہناتھا کہ لوگ راکھ یا کوئلہ کے ڈھیروں سے اُٹھنے والے دھویں کو پوری طرح سے بجھائیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر خشک موسمی صورتحال میں آگ لگ جاتی ہے ،تو یہ تیزی سے پھیل جاتی ہے ،لہٰذا لوگوں کو محتاظ رہنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں سے کہتے ہیں کہ وہ ہوشیار رہیں ۔ان کا کہناتھا کہ دیہی علاقوں میں زیادہ لوگوں کو ہوشیار رہنا چاہئے کیو نکہ گھاس وغیر ہ میں آگ بہت جلد لگ جاتی ہیں ۔راجند کمار نے مزید کہا کہ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی لوگوں میں اِس حوالے سے جانکاری فراہم کرنے میں مصروف ِ عمل ہے ۔ان کا کہناتھا کہ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کےلئے تیار ہے ،تاہم لوگوں کو محتاط رہنا ہوگا ۔