سرینگر// راجستھان کے خلاف ریاستی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے جموں کشمیر ٹیم کے کپتان پرویز رسول نے کہا کہ کھلاڑیوں نے تنازعات کے بیچ بھی ذہنی طاقت اور کردار دکھایا۔پرویز نے کہا’’الحمد اللہ، میچ میں ہم بہترین سمت میں نظر آئیں،باوجود اس کے کہ،موسم کے پہلا ہی میچ کافی تنازعات سے گرا تھا‘‘۔انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے محنت کر کے بہترین کارکردگی پیش کی اور اپنے ہنر اور صلاحتوں کا لوہا منوایا۔پرویز رسول نے کہا کہ اس صورتحال میں کارکردگی دکھانا آسان بات نہیں، تاہم کھلاڑیوں نے یہ کر کے دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اس میچ میں جو توانائی دکھائی،اس سے قبل میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔پرویز رسول کا کہنا تھا’’ میچ پر بلے سے مکمل گرفت اور برتری سے قبل گیند بازی میں بھی کھلاڑیوں نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کوحیران کیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی فیلڈنگ نے مجھے بھی حیرن کیا۔اس سے قبل ہمارے ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس طرح کی فیلڈنگ کی کھبی بھی کوشش نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کی عکاسی ہے کہ ہمارے کھلاڑی اپنی صلاحتوں کا لوہا منوانا چاہتے تھے اور انہوں نے وہ کر دکھایا۔پوری ٹیم کی طرف سے ایک اکائی کے طور پر کام کرنے پر پرویز رسول نے کہا ’’ایمانداری سے میں کہنا چاہتا ہو کہ یہ ٹیم ہی ہیں،جو انفرادی طور پر تربیت فرہم کرتی ہے،اور بیشتر تمام کھلاری تیار ہے‘‘۔آئندہ میچ پر رد عمل کرتے ہوئے پرویز رسول نے کہا’’راجستھان آسان نہیں تھا،ان کی ٹیم میں بہترین گیند باز شامل ہیں،سوراشٹرا اگر چہ مضبوط ہے،تاہم انہیں ماضی میں یک روزہ میچ میں انہیں ہم نے شکست دی ہے۔