Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

کھلاؤ سونے کا نوالہ | نگرانی شیر کی نگاہ سے

Towseef
Last updated: October 23, 2024 11:11 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

سبق آموز

مریم شہزاد

عاجز آگئی ہوں میں، تمہاری الٹی سیدھی فرمائشوں سے۔۔۔۔’’ ہاف فرائی بناؤ، تو کہتے ہو کہ اُبلا ہوا انڈا چاہیے۔ مینگو شیک بناؤں، تو لسّی کی فرمائش کر دیتے ہو۔ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا کہ مَیں جو بناؤں، تم وہی چُپ چاپ کھا لو۔‘‘ اپنے چار سالہ بیٹے کے نِت نئے مطالبات سے جھنجھلا کر ماں نے اُسے ڈانٹا، تواُس کی ساس کا دل چاہا کہ وہ اپنی بہو کی اِن باتوں پر خُوب قہقہے لگائیں، مگر وہ چاہتے ہوئے بھی ایسا نہ کرسکیں۔جب سے اُن کے پوتے نے بولنا شروع کیا تھا، اُن کی بہو روزانہ ناشتا بناتے وقت اُس سے پوچھتی تھی کہ ’’بیٹا! کیا کھاؤ گے؟‘‘ تب اُس کے بیٹے کی عُمر لگ بھگ ڈیڑھ دو برس کی تھی اور ساس نے اُسے ایک دو بار سمجھانے کی کوشش بھی کی کہ ’’یہ ابھی بچّہ ہے، جو بھی کھلاؤ گی، ہنستے کھیلتے کھا لے گا، لیکن اگر ابھی سے اِس سے پوچھنے کی عادت ڈالو گی تو یہ آگے چل کر تمہیں پریشان کرے گا۔‘‘ مگر بہو نےاُن کی بات یک سر نظرانداز کردی تھی۔ اور صرف بہو ہی نہیں، اُن کی بیٹی بھی یہ بات سمجھنے پر آمادہ نہ تھی۔وہ بھی نہ صرف اپنے بچّے سے اُس کی ’’چوائس‘‘ پوچھتی تھی بلکہ جب کبھی اُسے کسی غلط بات پر ڈانٹتی ڈپٹتی یا اُس کی پٹائی کرتی، تو اُس کے بعد اُس سے سوری بھی کرتی تھی اورماں جب اُسے ایسا کرنے سے منع کرتیں، تو اُنہیں ہمیشہ یہی جواب ملتا کہ’’امّی! آپ کو نہیں معلوم۔۔۔ ہمارا ماؤں کا ایک واٹس ایپ گروپ بنا ہوا ہے۔ وہاں سب مائیں اپنے اپنے مسائل شیئر کرتی ہیں اور یوں ہمیں بچّوں کی تربیت میں آسانی ہو جاتی ہے۔‘‘ اور ماں یہ سُن کر خاموش ہوجاتیں۔

بے جا لاڈ پیار کے عادی یہی بچّے اب بڑے ہو رہے ہیں، تو مائیں اُن کے کھانے پینے سمیت دیگر بگڑی ہوئی عادات سے پریشان ہیں اور اُنہیں سمجھ نہیں آتا کہ وہ اپنی غلطیوں کا ازالہ کیسے کریں۔ اُن کا دل چاہتا ہے کہ سب کے لیے ایک ہی جیسا ناشتا بنایا جائے، مگر کسی کو کچھ چاہیے، تو کسی کو کچھ، جب کہ یہی حال کھانے کا بھی ہے۔

دُنیا جہاں کی نعمتیں کیوں نہ اُن کے سامنے رکھ دی جائیں، لیکن اگر فرائز کھانے کا دل چاہ رہا ہے، تو ماں کو فرائز بنا کر ہی دینا ہوں گے۔ نتیجتاً سارا دن ہی کچن کی نذر ہوجاتا ہے۔ اِس موقعے پر ساس یا ماں، بچّوں کو سب کے لیے تیار کیا گیا کھانا دینے کا مشورہ دے، تو پھر واٹس ایپ گروپ کی گردان شروع ہوجاتی ہے۔ اِسی طرح اگر بچّے کو کسی کے سامنے ڈانٹ دیں، تو وہ فوراً چِلاّتے ہوئے ماں سے’’سوری‘‘ کرنے کا مطالبہ شروع کردیتا ہے اور نتیجتاً مزید شرمندگی سے بچنے کے لیے ماں کو سوری کرنا ہی پڑتا ہے۔

پھر والدین یہ شکایت بھی کرتے ہیں کہ ’’پتا نہیں، بچّے ہماری بات کیوں نہیں سمجھ رہے۔‘‘ جب کہ درحقیقت ماں باپ بات نہیں سمجھ رہے۔ وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ اگر ہم بچّوں کو دوست بن کر پالیں گے تو وہ ہماری قدر کریں گے، ورنہ ہم تو آج تک اپنے ماں باپ سے بات کرتے ڈرتے ہیں، حالاں کہ ایسا والدین کی عزّت اور اُن کے مقام واحترام کے سبب ہوتا ہے۔

نیز، اُس دَور کے بچّے یہ بات اچّھی طرح جانتے اور سمجھتے تھے کہ اگر ماں باپ سونے کا نوالہ کھلاتے ہیں تو دیکھتے شیر کی نگاہ سے ہیں، جب کہ آج والدین اپنے بچّوں کو سونے کا نوالہ تو کھلانا چاہتے ہیں، مگر اِس خوف سے شیر کی نظر سے دیکھنے سےگھبراتے ہیں کہ کہیں بچّے اُن سے دُور نہ ہو جائیں، حالاں کہ آج تک کبھی کسی نے ایک دوست کو دوسرے دوست سے ڈرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

ذرا غور کیجیے، پہلے کے والدین کسی غلط بات پر اپنے بچّوں کی پٹائی بھی کردیتے تھے، تو بچّے آگے سے بالکل خاموش رہتے تھے، بلکہ جس بات سے منع کر دیا جائے، دوبارہ اُسے دہرانے کا تصوّر بھی نہیں کرتے تھے۔ جب کہ آج اگر بچّوں کو ذرا سا ڈانٹ بھی دیں، تو وہ رو رو کر آسمان سَر پہ اُٹھا لیتے ہیں اور مجبوراً والدین کو اُن کے سامنے ہتھیارڈالنے پڑتے ہیں۔ یاد رہے کہ والدین، والدین ہوتے ہیں اور اُن کی جگہ کوئی دوسرا نہیں لے سکتا، تو پھر وہ اپنا درجہ بدل کر اپنی اولاد کے دوست کیوں بننا چاہتے ہیں؟

انسان اپنی زندگی میں کئی لوگوں سے دوستی کرتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ہر دوست کی اہمیت کم، زیادہ ہوتی رہتی ہے، مگر ماں اور باپ ایسی دو ہستیاں ہیں کہ جن کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔ اگر والدین اپنے مقام پر فائز رہیں، تو اِسی میں ان کی عزّت و وقار ہے، ورنہ دوستی میں تو سب چلتا ہے اور ایسی صُورت میں بچّوں کو ماں کی ممتا اور باپ کی قربانیاں بھی کبھی دکھائی نہیں دیں گی۔

بے شک، آج کل کے ماں باپ کو بہت سے فتنوں کا سامنا ہے اور وہ اپنے طور پر اپنی اولاد کی بہترین پرورش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ اپنے بچّوں کی تعلیم و تدریس ہی نہیں، بلکہ تربیت بھی عصرِحاضر کےتقاضوں کے مطابق کرنا چاہتے ہیں، لیکن آج کے تیز رفتار دَور میں جدید ٹیکنالوجی اور اُس کے نتیجے میں سامنے آنے والے نِت نئے رجحانات سے بچّوں کو بچانا یقیناً ایک مشکل کام ہے، لیکن ابھی بھی وقت ہےکہ والدین اپنے ہم عصر افراد کے علاوہ اپنے بزرگوں کے تجربات سے بھی فائدہ اُٹھائیں تاکہ اُن کے بچے اُن ہی کی طرح لائق اور فرماں بردار اولاد بن سکیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025
گوشہ خواتین

رشتے نبھانے کی بنیادی شرط صبر و برداشت غور طلب

June 4, 2025
گوشہ خواتین

آٹیزم سپکٹرم ڈس آرڈر :اسباب، علامات اور علاج فکرو ادراک

June 4, 2025
گوشہ خواتین

عورت کا عزت و احترام ،گھر کے لئے سکون و آرام گھر گرہستی

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?