Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

کھجور۔۔۔۔غذا شفاء دوا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 20, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
12 Min Read
SHARE
فینکس ڈکٹایلفرا (Fhoenix Dsctylifera)کے پھل کو کھجور (Date)کہتے ہیں۔کھجور کا انگلش اورلاطینی دونوں نام ایک یونانی لفظ ڈکٹیولوس(Daktulos)سے لئے گئے ہیںجس کے معنیٰ اُنگلی کے ہیں ،کیونکہ کھجورکے درخت کا پھل انگلی کی طر ح لمبا ہوتاہے۔کھجور تین سے سات سینٹی میٹرلمبی اورظاہری طور بیضوی بیلن جیسی ہوتی ہے اور اس کا قطر دوسے تین سینٹی میٹرکی ہوتا ہے ،پکنے کے بعد کھجوروں کا رنگ تیز لال سے پیلا ہوتا۔کھجور کے درخت کا پھل گلوکوز(Glucose)،فرکٹروس(Fructose)چینی کے موادپر مبنی ہے۔کھجور کا درخت ایک دو جنسی پودا ہے جس کی زیرہ پوشی (Pollination)عموماً ہوا سے ہوتی ہے۔کھجورکاپھل اعلیٰ توانائی دہندہ فصل ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی غذائی اہمیت Tropical & Sub Tropicalپھلوں سے زیادہ ہے۔کھجور کے درخت کے کچھ حصے مثلاً بیج ، پتے ،پھل اور تنابہت ساری بیماریوں کے علاج کے لئے مفیدہیں۔کھجور کا پھل غذائیت اور توانائی کے لحاظ سے انسان کو باقی پھلوںمیں نمایاں اہمیت حامل ہے۔کھجورجزیرۂ عرب کی اہم غذا ہے اور اس کا تذکر قرہ آن و حدیث کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی دستاویز میں بھی بہت زیادہ پایا جاتا ہے ۔ سابقہ تحقیقات کے مطابق کھجور میں بہت سے اینٹی اوکسیڈنٹ(antioxitant) اینٹی ٹیومر(Anti Tumar)کے ساتھ ساتھ اینٹی انفلا میٹری (Anti inflammatory) اجزاء پائے جاتے ہیں جو بہت ساری بیماریوں کے علاج کے لئے موثر ہیں۔
کھجور کاپھل انسان کے جسم میں نقصان دہ اجزا ء کو بے اثر اوربے تاثیرکرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ،اس طرح کھجور مختلف بیماریوں کے فروغ اور بڑھنے میں روک تھام کرتا ہے۔ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کھجور کے پانی کے نچور میں رافع خرد جراثیم(Antimecrobial)،مانع تکسید(anti omdant)اور جین کو متغیر نہ کرنے والی (Antimutagenic)خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ایک دوسری تحقیق کے مطابق کھجور مائع تکسید کا ایک اہم ماخذ ہے اور اس میں سب خشک پھلوں سے زیادہ پولیفنال(Polyphenal)(انسان کے خلیات اور جسم کو نقصان دہ کیمیائی مواد سے بچانے والا ایک مادہ)پایا جاتا ہے۔پولی لیفنال کی موجودگی کی وجہ سے کھجور آزاد ذرات (Free radicals)کی تنسیخ اور تحویل کسیدہ عمل (Redox)والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔کھجور میں مائع تکسیدصفت کی وجہ سے کینسر کی شرح اموات میں بھی کمی آتی ہے۔ایک بہت ہی اہم تحقیق کے مطابق عجوہ کھجور کا آبی نچوڑ ہمارے بدن میں پائے جانے والے انو کو اپنی مائع تکسید صفت سے صاف کرتا ہے ،اس طرح ہمارے ریشوں کے لئے حفاظتی ڈھال کی طرح کام کرتا ہے۔یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیت کھلاس Khalasکھجور میں پائی جاتی ہے اور عجوہ کھجور میں پولی فینال کی مقدار سب سے زیادہ ہے۔
 کھجور ٹیومر کے علاج کے لئے فائدہ مند تو ہے ہی مگر اس کے روک تھام کا طریقہ ابھی نامعلوم ہے یعنی ابھی تک وہ اجزا ء معلوم نہیں ہوئے جو ٹیومر کے علاج میں مدد کرتے ہیں۔قدیم معلومات کے مطابق کھجور میں ایک جُز B.D.Glucanپایا جاتا ہے جس میں ٹیومر کو ختم اور کم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ایک حالیہ تجربہ کے مطابق کھجور میں پائے جانے والے اجزاء ہمارے گردوں میں پیدا ہونے والے اُن بہت سارے زہریلے مادوں کو زائل کرتے ہیں جن کی وجہ سے گردے خراب ہوجاتے ہیں۔کھجور جراثیمی بیماریوں کے روک تھام اور علاج میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔کھجور کے پتوں کے اے سی ٹون(Acetone)اور متھنول(Methonel)کا نچوڑ بہت سارے جراثیم کو پھیلنے سے روکتا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ کھجور کا پانی جراثیمی دوائیوں سے ہوئے منفی اثرات کو روکتا اور زائل کرتا ہے۔ایک اور مطالعے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کھجور کا نچوڑ معدی بخارکے علاج میں بھی مددگار ومعاون ہے۔چوہوں پر ایک تجربے کے مطابق کھجور کے نچوڑ کو جب Gentamicionکے ساتھ ملاکر ان کو دیا گیا تو یہ نچوڑ گردوں کو خراب کرنے والے زہریلے مواد کے علاج میں معاون ثابت ہوا۔اس تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا کہ کھجور کے مرکب سے یوریاurea اور کراٹنین(Creatinine)کی مقدار میںنمایاں گراوٹ آئی،اس طرح یہ گردوں کی نلیوں کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔کھجور میں بہت سارے ایسے اہم اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جومرداورعورت کے بانجھ پن کودور کرنے میں خاص کردار ادا کرتا ہے۔
دنیا میں پونے فیصد سے زاید لوگ شوگر کا شکار ہیں اور یہ وہ چیلنج ہے جس کا دنیا کو اس وقت سامنا کررہی ہے، حالانکہ یہ تو معلوم نہیں کھجور کس طرح سے شوگر کا علاج کرتی ہے مگر یہ دیکھا گیا ہے کہ یہ انسولین (ایک قسم کا لب لبہ جو شوگر کو کنٹرول کرتا ہے) کی مقدار کو بڑھاتاہے اور گلوکوز کی تحلیل کو روکتا ہے۔کھجور میں پائے جانے والے اجزاء جیسے Steroids,Flavonoids,Phenols & Saponinesشوگرکی روک تھام میں مدد کرتے ہیں۔شوگر میں مبتلا چوہوں پرکئے گئے ایک سروے سے یہ پتہ چلا ہے کہ جب چوہوں کو کھجور کا نچوڑ دیا گیا تو ان کی انسولین کی مقدار میں شدید اور اہم بدلائو 
آیا۔حالیہ تحقیقات کے مطابق کھجور اور اس کے اجزاء بچے کی پیدائش کے دوران دردِ زہ میں راحت کاباعث بنتے ہیں کیونکہ کھجور کے اجزاء حمل کے ہارمون سے مشابہہ ہیں۔کھجور رحم کے ریشوں کو مضبوط بناتی ہے اور حمل کے دوران رحم کی ترخیم میں مدد کرتی ہے۔ایک تازہ تحقیق کے مطابق جو عورتیں حمل کے دوران کجھور کھاتی ہیں ،ان میں دردِزہ کم پایا جاتا ہے بہ نسبت اُن عورتوں کے جو کھجور نہیں کھاتیں۔کھجور کا علاج سوجن اور بدن کی جلن کے علاج میں بھی فائدہ مند ہے ۔پانچ سات کھجور وں کا روزانہ استعمال کوڑھ ،جلن ، سوجن ،دمہ اور آنکھوں کی جلن جیسی بیماریوں سے انسان کو بچاتی ہے ۔کھجور کی گٹھلی کا پیسٹ اگر آنکھوں پر لگایا جائے تو آنکھوں کی جلن کم ہوجائے گی۔کھجور ایک مہین پھل ہے اس لئے یہ قبض کے شکار لوگوں کو لگاتار کھانا چاہئے ۔کھجور کا شمار قبض کشا پھلوں میں ہوتا ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ مقدار میں ریشہ پایا جاتا ہے جو آنتوں کی حرکت کو آسان بناتا ہے اور فضلہ کو آسانے سے خارج ہونے میں مدد کرتا ہے ۔کھجور ہڈیوں کے لئے ایک بہترین غذا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط اور طاقت ور بناتی ہے اور ہڈیوں کو اوسٹیو پوروسسOsteoporosesجیسے سنگین بیماریوں سے بچاتی ہے ۔جوانی ڈھلنے کے وقت سے ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور کھجور کے اجزاء ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہیں۔
کھجور میں نکوٹین Nicoteneپائے جانے سے یہ آنتوں کو بہت ساری بیماریوں سے نجات دلاتی ہے ۔روزانہ کھجور کھانے کی وجہ سے کھانا آسانی کے ساتھ ہضم ہوجاتا ہے کیونکہ اس میں مختلف قسم کے فائدہ مند ریشے اور ایماینوایسیڈ موجود ہیں۔ کھجور میں آئرن Ironپائے جانے کی وجہ سے یہ خون کی کمی کے مریضوں کے لئے غذائیت کا بہترین ضمیمہ ہے ۔کھجور نہ صرف خون میں آئرن کی کمی کو دور کرکے آئرن کو متوازن رکھتا ہے بلکہ بھُٹسکا کے مریضوں کو طاقت اور توانی فراہم کرتا ہے اس طرح کھجور تھکان اور سستی کو بھی دور کرتا ہے ۔کھجور میں شوگر ،لحمے یعنی پروٹینز Proteinsکے علاوہ کئی اہم حیاتین یعنی Vitaminsپائے جاتے ہیں، اس لئے ہمیں کھجور کو روز مرہ کی غذا میں شامل کرنا چاہئے ۔اگر ہم اپنے وزن کو متوازن رکھنا چاہتے ہیں تو کھجور کے ساتھ کھیرے کا خمیر بناکر کھانا چاہئے ۔دبلے پتلے اور کمزور لوگ جو اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں ان کو روزانہ کھجوریں کھانی چاہئے ۔کھجور کے بہت سارے اجزاء میں سے گلوکوز اور فرکنوس جیسے جُز ہونے کے باعث یہ ایک فی الفور غذائی توانائی کا ذریعہ ہے ۔کھجور نہ صرف قدرت کاتحفہ ہے بلکہ ایک کرامت بھی ہے ۔یہ عصبی نظام کی مضبوطی و تندرستی اور منظم طریقے سے کام کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،یعنی حیاتین جیسے potassion کھجور کا مرکزی عنصر ہے جو دماغ کو چاک و چوبند اور چوکس رکھتا ہے اور اس کی مستعدی کو تیز بناتا ہے ۔ ماہرین کی تحقیقات کے مطابق کھجور عارضہ ٔدل کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے اور بہت ساری قلبی بیماریوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔علاوہ ازیں کھجور جسم کو غذائیت فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جو کولیسٹر ال (چربی) کو کم کرتا ہے،چربی ہی دل کی بیماریوں کی بنیادی وجہ ہوتی ہے ۔کھجور جہاں ناک ،کان اور گلے کی بیماریوں سے نجات پانے میں بھی موثر رول ادا کرتا ہے وہیں یہ شبکوری یعنی رات کے اندھے پن کا بھی علاج ہے کیونکہ اس میں وافر مقدار میں وٹامن ۔اے پایا جاتا ہے ۔ کھجور سے شراب کے باعث پیدا ہونے والی مدہوشی اور اعضاء شکنی سے بھی نجات ملتی ہے ۔ کھجور کھانے سے پیٹ اور معدے کی بیماریاں بھی دور ہوجاتی ہیں۔ ایک نئی سائنسی تحقیق کے مطابق کھجور پیٹ اور معدے کے کینسر کے روک تھام کا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ کھجور کے موثر و معاون اجزاء اس مہلک بیماری کے خطرے کو کم اور زائل کرنے میں مددگار ثابت ہورہے ہیں ۔کھجور ہر عمر کے انسان کے لئے طاقت بخش دوا ہے جس کا جسم پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا ہے۔ کھجور عرب ،عراق ،مغربی افریقہ کی قدیم اور روایتی غذا ہے ۔کھجور کا ذکر بائبل میں پچاس دفعہ اور قرآن میں بیس دفعہ آیا ہے ۔یہودی اس بات کے قائل ہیں کہ کھجور سات متبرک پھلوں میں سے ایک ہے اس لئے وہ کھجور کا تہوار مناتے ہیں ۔پام سنڈے Pamsundayعیسائی کھجور کے درخت کو خدا تک جانے والے سیدھے راستے سے تشبیہ دیتے ہیں۔
     اسلام میں کھجور کو ایک متبرک پھل مانا جاتا ہے اور رمضان المبارک میں اس کا استعمال روزہ کھولنے کے لئے بڑی مقدار میںہوتا ہے ۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ حضرت مریم  ؑ سے فرماتے ہیں ۔’’اور اس کے کھجور کے تنے کو پکڑ کر اپنی طرف کو ہلائو ،اس سے تم پر تازہ کھجوریں گریں اور پھر اس پھل کو کھائو‘‘۔ مختصراً کھجور کی غذائیت ، جراثیم کش تاثیر ات ، قوت بخش اثرات کے سبب ہمیں چاہیے کہ انہیں کھانے کی  زیادہ سے زیادہ عادت ڈالیں کہ نہ صرف سنت رسول ؐ پر عمل درآمد ہوگا بلکہ ہمارے جسمانی و رحانی قویٰ مستحکم ومضبوط ہوں گے ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

گوشہ خواتین

مرد اپنی نظریں نیچی رکھیں میری بات

June 25, 2025
گوشہ خواتین

بچوں کی تربیت میں گھر کا کردار

June 25, 2025
گوشہ خواتین

! نوجوان نسل پر سوشل میڈیا کے مُضر اثرات فکرو ادراک

June 25, 2025
گوشہ خواتین

تعلیم کے بنیادی مقصد کو سمجھیں ٬ تلخ حقائق

June 25, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?