عظمیٰ نیوز سروس
بڈگام//کرشی وگیان کیندر بڈگام نے اے آئی سی آر پی آن سیڈ (فصلوں) این ایس پی، شالیمار سکاسٹ کشمیر کے اشتراک سے کل کے وی کے بڈگام میں قبائلی سب پلان کے تحت ان پٹ تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ریحانہ حبیب کانتھ، ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ نے دھان کی زیادہ پیداوار دینے والی یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ قسم کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا۔SR4 دھان کی قسم کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہوئے، ڈائریکٹر ایکسٹینشن نے کہا کہ یہ قسم موسمیاتی لچکدار، بیماریوں کے لیے کم حساس اور منفی موسمی حالات کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔